اور یہ ہمارا آج اور کل کی راہ ہے

اور یہ ہمارا آج اور کل کی راہ ہے

ہر سال کے ۱۲ فروردین، تاریخ ایران کے عظیم ایام میں سے ایک باعظمت روز کی یاد دہانی ہے۔

محترم یادگار امام نے بانی اسلامی جمہوریہ ایران کی نگاہ میں عوامی رائے کی جایگاہ اور مقام پر زور دیتے ہوئے، کہا: ہم پر نسیان طاری نہیں ہونا چاہئے کہ یہی راہ، وہ راہ ہے جو کہ امام راحل رحمت اللہ علیہ نے ہمارا آج اور کل کےلئے معین فرما گئے۔

جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن خمینی نے ۱۲ فروردین، یوم اسلامی جمہوریہ کی آمد پر، امام راحل[رح] کے ہمراہ اپنی تصویر شائع کی کہ جو سنہ ۱۳۵۸ ھ، شمسی کی ہے، جب حضرت امام تہران شہید رجائی قلب ہسپتال میں بستری تھے، اور لکھتے ہیں:

ہر سال کے ۱۲ فروردین، تاریخ ایران کے عظیم ایام میں سے ایک باعظمت روز کی یاد دہانی ہے۔ جہاں ایران کی پہلی مقبول سیاسی ریفرنڈم میں عوام کی بھاری اکثریت نے سیاسی شاہی نظام کو اسلامی جمہوری نظام میں تبدیل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ہمارے عزیز امام کی روح، اللہ کی رحمت سے قرین ہو جو کہ ہر اتار چڑھاو میں، عوام کو عہدیداران اور مسئولین کے ولی نعمت جانتے تھے اور انقلاب کے تمام مراحل میں، لوگوں کی رائے کو معیار قرار دیتے تھے۔

فراموش نہ کریں کہ ان دنوں میں ہم پر اور ملک پر کیسی کیسی شرائط حکمفرما تھیں اور امام عظیم الشان نے ایسی شرائط میں ریفرنڈم کرنے کا حکم دیتے ہیں جو کہ دوسرے انقلابات میں سالوں سال تک، انقلابی جذبات اور انقلابی مشروعیت کے زیر سایہ، دست بگریباں رہتے ہیں اور انقلابی حکومتوں کو عوامی آراء کی طرف رجوع کرنے سے بے نیاز جانتے ہیں۔

اور یہ بھی نہ بولنا چاہئے کہ یہی راہ، وہ راہ ہے جو کہ امام راحل رحمت اللہ علیہ نے ہمارا آج اور کل کےلئے معین فرما گئے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں