امام خمینی(رح) کی وطن واپسی / انقلاب اسلامی کی کامیابی (2)

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی / انقلاب اسلامی کی کامیابی (2)

عبوری حکومت کے فرائض کے ضمن میں آپ(رح) نے ملک کے نظام حکومت کی تعیین کے لئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان فرمایا۔

عشرۂ فجر انقلاب اسلامی ایک نگاہ میں

 

17 بہمن 1357 ہجری شمسی مطابق 6 فروری 1978ء  کو ایران میں انقلابی عبوری حکومت کے تشکیل دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایران کے لاکهوں مسلمان عوام نے امام خمینی(رح) کے اس انقلابی فیصلے کی حمایت کا اظہار کرنے کے لئے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔

اس دن ایران کے عوام نے سڑکوں پر اجتماع کرکے شاہ کے پٹهو بختیار کی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا۔

اسی دن امریکی جنرل ہائزر واپس امریکہ روانہ ہوگیا جو پہلوی حکومت کی بقا کی خاطر خاص طور سے تہران آیا تها لیکن ایک ماہ تک شاہی جرنیلوں سے مل کر اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے تگ و دو کرنے کے باوجود وہ اپنے مشن میں ناکام رہا چنانچہ اس نے ایرانی عوام کے بدلتے ہوئے تیور دیکه کر خاموشی سے واپس چلے جانے میں اپنی عافیت سمجهی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی سے صرف پانچ روز قبل واپس امریکہ لوٹ گیا۔

 

18 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی مطابق 7 فروری 1978ء  کو ایران کے مسلمان عوام نے بڑی تعداد میں امام خمینی(رح) سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کرکے آپ سے تجدید عہد اور وفاداری کا اعلان کیا۔ ان دنوں پورے ایران میں بہت زیادہ جوش و خروش کا سماں تها۔ تمام حالات تیزی سے رونما ہونے والی ایک تبدیلی کے غماز تهے۔

اس دن عوام کے علاوہ فوجیوں کا ایک گروہ فوجی وردی میں ملبوس ہوکر امام خمینی(رح) کی خدمت میں حاضر ہوا اور امام خمینی(رح) کو فوج کا سپریم کمانڈر تسلیم کرتے ہوئے امام خمینی(رح) سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

 

19 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی مطابق 8 فروری  1978ء  کو ایرانی فضائیہ کے افسروں کی ایک کثیر تعداد امام خمینی(رح) کی خدمت میں پہونچی اور امام خمینی(رح) اور انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا۔ حضرت امام خمینی(رح) نے اس موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: آج آپ لوگ قرآن سے آملے ہیں۔ قرآن آپ کا محافظ ہے۔ مجهے امید ہے کہ آپ کی مدد سے ہم ایران میں اسلامی حکومت قائم کرسکیں گے۔

اسی مناسبت سے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے 19 بہمن کو ایران میں یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ یہ تاریخی ملاقات فوج میں انقلابی اور نظریاتی افراد کی موجودگی کا ثبوت تهی اور یہ ملاقات شاہی حکومت کے لئے خوف و ہراس کا باعث بنی۔

 

20 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی مطابق 9 فروری 1978ء کو فضائیہ کے سپاہیوں اور افسروں کی طرف سے امام خمینی(رح) سے وفاداری اور انقلاب اسلامی سے یکجہتی کے اعلان کے بعد شاہی گارڈز نے فضائیہ کی ایک چهاؤنی پر حملہ کردیا!!

اس خبر کے پهیلتے ہی پورے تہران سے مسلمان عوام اس فوجی اڈے میں تعینات انقلابی فوجیوں کی مدد کو پہونچے اور جاں نثاری کے جذبے سے سرشار ہوکر شاہ کی پٹهو فوج کا حملہ ناکام بنادیا۔

 

21 بہمن سنہ 1357 ه شمسی مطابق 10 فروری 1978ء  کو شاہی حکومت کے خلاف ایرانی عوام کی جد وجہد میں اضافے کے بعد اچانک شاپور بختیار کی کٹه پتلی حکومت نے آخری حربے کے طور پر تہران کو فوج کے حوالے کردیا اور لوگوں کو گهروں میں محصور کردیا!!

یہ لمحات بہت حساس تهے۔ کیونکہ شاہی فوج امام خمینی(رح) سمیت ممتاز انقلابی شخصیات کو گرفتار یا قتل کرنا چاہتی تهی سب لوگ ان حکومتی اقدامات کے بارے میں حضرت امام خمینی(رح) کا ردعمل دیکهنا چاہتے تهے۔

امام خمینی(رح) کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری ہوا جس میں لوگوں کو گهروں سے باہر نکلنے کو کہا گیا تها۔ امام خمینی(رح) نے اس اعلامئے میں فرمایا تها کہ حکومت کا یہ اقدام خلاف شریعت اور ایک دهوکہ ہے اور لوگوں کو کسی بهی صورت میں اس کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔ ان شاء اللہ حق کامیاب ہوگا۔

اس اعلامئے سے آگاہ ہونے کے بعد ایران کے انقلابی عوام مارشل لاء کی پروا کئے بغیر سڑکوں پر نکل آئے۔

 

22 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی مطابق 11 فروری 1978ء  کو ایران نے تاریخ کے نہایت فیصلہ کن اور حساس لمحات سرکئے۔ اس دن ایران کے انقلابی مسلمان عوام نے اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے شہنشاہت کا خاتمہ کیا اس طرح سالہا سال کی جد وجہد کے بعد انقلاب اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

اس دن عورتوں، مردوں، بوڑهوں اور جوانوں غرض یہ کہ سب لوگوں نے اپنی تمام تر طاقت کے ساته شاہ کا تختہ الٹنے میں بهر پور حصہ لیا۔ انہوں نے فوجی ٹینکوں کا مقابلہ کرنے کےلئے سڑکوں پر محاذ بنائے اور فوج کا مقابلہ کرکے زخمیوں کو امداد پہونچائی۔ اس طرح ایرانی عوام نے مل جل کر انقلاب کو کامیاب بنایا۔

جب ریڈیو سے امریکہ کی پٹهو شہنشاہی حکومت کی سرنگونی اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کا اعلان کیا گیا تو سارا ایران خوشی میں ڈوب گیا وہ لمحہ کتنا خوبصورت تها جب ریڈیو سے اعلان کیا گیا کہ توجہ فرمائیے: " یہ انقلاب کی آواز ہے " یہ اعلان کرتے ہوئے ریڈیو نے در حقیقت 2500 سالہ ظالم شاہی نظام کی سرنگونی کی نوید اور باطل پر حق کی کامیابی کی خوشخبری دی۔

 

یہ دن تمام عالم اسلام اور حریت پسندوں کو مبارک ہو

سحر ٹی وی سے اقتباس


ای میل کریں