صدر اور اراکین کابینہ، امام خمینی(رح) سے تجدید عہد

صدر اور اراکین کابینہ، امام خمینی(رح) سے تجدید عہد

امام خمینی(رح) نے ہمیں میانہ روی اور اعتدال کا راستہ، ترقی وپیشرفت کی طرف قدم اٹهانے کا طریقہ صحیح معنوں میں تعلیم فرمایا

عربی امام خمینی(رہ) پورٹل کے مطابق، مبارک اسلامی انقلاب ایران کی چهتیسویں سالگرہ کے عنقریب، صدر مملکت اسلامی جمہوری ایران جناب شیخ حسن روحانی سمیت دیگر اراکین کابینہ نے امام خمینی(رح) کے حرم مطہر میں حاضری دی، اس موقع پر صدر مملکت نیز کابینہ کے اعضاء نے مرقد مطہر پر پهول چڑهائے، زیارت اور فاتحہ خوانی کرتے، آپ کے اعلی مقاصد الہیہ کے ساته، تجدید عہد ومیثاق بهی کئے۔

اس موقع پر یادگار امام، سید حسن خمینی کی موجودگی میں صدر مملکت نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یقیناً امام خمینی(رح) نے ہمارے سامنے وہ راستہ ترسیم کرکے دیکهایا جو اسلامی حکومت کی مصلحت اور شہریوں کے حقوق کو ہمیں یاد دلاتی ہے۔

حسن روحانی نے مزید کہا: امام خمینی(رح) نے ہمیں میانہ روی اور اعتدال کا راستہ، ترقی وپیشرفت کی طرف قدم اٹهانے کا طریقہ صحیح معنوں میں تعلیم فرمایا جس طرح ہمیں یاد دلایا کہ کس طرح سامراجی دشمن اور سازش کاروں کے مقابل میں پائیدار اور انسجام کے ساته مقابلہ کریں۔ یقیناً آپ کے پاس حد اعلی شجاعت وشہامت تهی جب ضرورت پڑی تو سلامتی اور امن کی خاطر دوسری راہ بهی منتخب فرماتے تهے۔

اسی طرح صدر مملکت، روحانی نے یکم فروری 1979ء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، امام خمینی(رح) کی فاتحانہ وطن واپسی کی یاد کرتے ہوئے "عشرہ فجر" کا تذکرہ کرتے سب کو مبارک باد کہا۔

حسن روحانی نے اپنے کلام کے آخر میں امام راحل کی بابرکت راہ پر گامزن رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور آپ کے اعلی اہداف وافکار الہیہ کی دوبارہ سے تجدید عہد ومیثاق کیا۔

رئیس جمہور اور اعضائے کابینہ گلزار بہشت زہراء(س) میں حاضری دی اور اسلامی انقلاب کے مظلوم سید، شہید ڈاکٹر بہشتی اور دیگر جمہوری پارٹی کے دفتر میں بم دهماکہ سے شہید ہونے والے افراد نیــز سابق صدر شہید رجائی، وزیر اعظم شہید باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کے قبور پر حاضری، فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت پیش کئے۔

ای میل کریں