ایک دن حاج احمد آقا نے فون کیا اور کہا: امام فرما رہے ہیں کہ مجھے ڈاکٹر چمران یاد آ ر ے ہیں، ان سے کہا جائے کہ وہ تہران لوٹ آ ئیں ۔
اس دوران، ڈاکٹر سوسنگرد شہر میں پاؤں سے مجروح ہوچکے تھے اس کے باوجود، امام کا پیغام ملتے ہی تہران کا رخ کر کے امام کے حضور شرفیاب ہوئے ۔ لیکن ڈاکٹر صاحب کی ٹانگ میں درد ہونے کی وجہ سے ٹانگ جمع کرنا ، ڈاکٹر کے لئے بہت دشوار تھا، اس کے باوجود امام کا احترام کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھے!
حضرت امام نے ڈاکٹر کی حالت محسوس کیا اور فرمایا: ڈاکٹر صاحب! پاؤں پھیلا کے آرام سے بیٹھیں !
ابتدا میں، چمران نے آپ کی حرمت پاس رکھنے کی غرض سے، انکار کیا تو امام(رح) نے زور دے کر دوبارہ اپنی بات تکرار فرمایا ۔ اس دفعہ چمران نے آپ کا فرمان قبول کر کے زخمی پاؤں پھیلا دیا ۔
ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ