آستان ویب سائت کے مطابق، امام خمینی(رح):

مجھے چمران یاد آتی ہے

فرمایا: ڈاکٹر صاحب! پاؤں پھیلا کے آرام سے بیٹھئےگا!

ID: 43063 | Date: 2016/02/01

ایک دن حاج احمد آقا نے فون کیا اور کہا: امام فرما رہے ہیں کہ مجھے ڈاکٹر چمران یاد آ ر ے ہیں، ان سے کہا جائے کہ وہ تہران لوٹ آ ئیں ۔


اس دوران، ڈاکٹر سوسنگرد شہر میں پاؤں سے مجروح ہوچکے تھے اس کے باوجود، امام کا پیغام ملتے ہی تہران کا رخ کر کے امام کے حضور شرفیاب ہوئے ۔ لیکن ڈاکٹر صاحب کی ٹانگ میں درد  ہونے کی وجہ سے  ٹانگ جمع کرنا ، ڈاکٹر کے لئے بہت دشوار تھا، اس  کے باوجود امام کا احترام کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھے!


حضرت امام نے ڈاکٹر کی حالت محسوس کیا اور فرمایا: ڈاکٹر صاحب! پاؤں پھیلا کے آرام سے بیٹھیں !


ابتدا میں،  چمران نے آپ کی حرمت پاس رکھنے کی غرض سے، انکار کیا تو  امام(رح) نے زور دے کر دوبارہ اپنی بات تکرار فرمایا ۔ اس دفعہ چمران نے آپ کا فرمان قبول کر کے زخمی پاؤں پھیلا دیا ۔


 ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ