طلاب کو عزت نفس کا حامل ہونا چاہیے

طلاب کو عزت نفس کا حامل ہونا چاہیے

امام (ره) کی خواہش تھی کہ طلاب پاکدامن اور عزت نفس کے حامل ہوں

امام  ؒ کی خواہش تھی کہ طلاب پاکدامن اور عزت نفس کے حامل ہوں ۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ طلاب آتے اور اپنی ضرورت کا اظہار کیا کرتے تھے۔ ان کے بارے میں  امام نرم رویہ نہیں  رکھتے تھے۔ البتہ اس کا مطلب یہ نہیں  تھا کہ آپ مدد نہیں  کرتے تھے۔ میں  نے کئی بار خط یا کسی یاد داشت کے ذریعہ امام کی خدمت میں  یہ عرضی پہنچائی ہے کہ فلاں  صاحب کچھ مالی اعتبار سے پریشان ہے۔ امام کھلے ہاتھوں  اس کی مساعدت فرماتے تھے۔ لیکن اگر کوئی شخص خود آتا اور اپنی احتیاج کا اظہار کرتا تو امام اس بات کو پسند نہیں  فرماتے تھے۔ کئی بار یہ اتفاق پیش آیا کہ بعض حضرات جن کو امام  ؒ کے اخلاق سے آگاہی نہیں  ہوتی وہ سیدھے آ کر امام سے اپنی احتیاج بتلا دیتے تھے اور امام  ؒ اسے فوراً واپس کردیتے تھے اور اور سمجھاتے تھے کہ یہ کام ٹھیک نہیں  ہے، خاص طورپر اس وقت جب ایک دو آدمی دیکھنے والے بھی ہوں ۔ امام  ؒ چاہتے تھے کہ سارے طلاب دنیاوی چیزوں  کی نسبت سے عزت نفس رکھیں  اور توکل اور عزت نفس کی حالت کو باقی اور محفوظ رکھیں ۔

ای میل کریں