امام کے نورانی چہرے کی جاذبیت

امام کے نورانی چہرے کی جاذبیت

وہ دلچسپ باتیں جن کو میں امام کی ذات میں دیکھتا تھا

وہ دلچسپ باتیں  جن کو میں  امام کی ذات میں  دیکھتا تھا اور ابھی تک میرے ذہن میں  موجود ہے، امام کا پر سکون اور پر با وقار چہرہ اور آپ کی سنجیدہ وموزون نشست وبرخاست تھی، کیونکہ آپ کا خدا داد، درخشان، نیز اپنی طرف موہ لینے والا چہرہ مناسب قد وقامت کالی ڈاڑھی، مناسب عمامہ، نیز صاف ستھرے لباس میں  آپ بہت جذاب نظر آتے تھے اور آپ کی گہری اور بصیرت افروز نگاہیں ، ہاتھوں  اور سر وگردن کی اٹھتے بیٹھتے وقت نقل وحرکت، نیز محافل ومجالس میں  بیٹھنے کا انداز، مخاطب سے بات کرنے کا سلیقہ، چلنے کا ناقابل توصیف پر وقار جلوہ یہ ساری چیزیں  امام کے ان صفات میں  سے تھیں  جن کا مشاہدہ ہر دیکھنے والا کرسکتا تھا۔

امام کا ایسا انداز تھا کہ جو شخص بھی امام کی خدمت میں  حاضر ہوتا یا امام کو گلی کوچوں میں دیکھتا یا صحن حضرت معصومہ٭ میں امام خمینی  ؒکے چہرے پر نظر پڑتی تو امام کو دیکھتا ہی رہ جاتا تھا وہ کافی دیر تک اپنی نگاہ اور توجہ کو امام سے نہیں  ہٹاتا تھا۔

 

ای میل کریں