ہمارے پاس بھی ایک خمینی ہونا چاہئیے

ہمارے پاس بھی ایک خمینی ہونا چاہئیے

ایسی شخصیت جو انقلاب لا سکے یا انقلابی ذہن رکھتی ہو ہزاروں سالوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے

اکبر علی بخاری

- آپ ہمیں سب سے پہلے اپنا تعارف دیں۔

میں سید اکبر علی بخاری پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں کمیونیکیشن سے ڈاکٹریٹ کیا ہے اور NPCIH کا چیرمین ہوں جو ایک بین الاقوامی ادارہ ہے۔

 

-آپ کب اور کیسے امام سے آشنا ہوئے؟

جب ۱۹۷۰ میں ایران اور عراق کی جنگ چل رہی تھی تو اس وقت ہمارا یہ ماننا تھا کہ صدام کا یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے اور اسی لئے ہم نے پاکستا ن میں ایک تحریک چلائی تنظیم دعوۃ القرآن کی طرف سے میں اسکا هڈ تھا اور ایک مجلہ نکالا اور یہی وہ موقع تھا کہ جب میں امام خمینی کی تحریک میں شامل ہوا اور میری فعالیت دیکھ کر امام خمینی نے مجھے ایران آنے کی دعوت دی اور میں نے امام سے ملاقات کی اور مجھے امام کی یہ بات آج تک یاد ہے کہ آپ فرماتے تھے میرا یہ انقلاب کسی بوڑھے یا جوان کے لئے نہیں ہے بلکہ ان کے لئے ہے جو مائوں کے رحموں میں ہیں۔

 

-کیا امام کے افکار کا آج دنیا میں اثر دکھائی دے رہا ہے؟

بالکل، چونکہ میں سیاسی دنیا میں رہ چکا ہوں اور ہم نے ایک پارٹی بنائی تھی جسکا نام اسلامک فاونڈیشن پارٹی آف پاکستان تھا، جب ہم اپنے حلقہ میں باتیں کرتے تھے تو اہلسنت بھی یہی کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی ایک خمینی ہونا چاہئیے۔

 

-امام کی شخصیت کے متعلق آپ کیا سونچتے ہیں؟

جب میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی تو میں ان سے اور ان کی باتوں سے بہت متاثر ہوا، اس ملاقات سے پہلے ہم نے سوچا تھا کہ آپ کے ساتھ ایک پروٹوکال ہوگا، بڑا سا عالی شان گھر ہوگا لیکن جب ہم انکے گھر پہونچے تو دیکھا کہ ایک سادہ سا گھر اور انکی زندگی اتنی سادہ تھی کہ میں حیرت زدہ رہ گیا۔

 

-امام سے ملاقات امام نے آپ سے کوئی ایسی بات کہی ہو جو مشعل راہ بن گئی ہو؟

میری امام سے دو بار ملاقات ہوئی ان ملاقاتوں  میں آپ نے جو ہدایتیں مجھے دیں مجھے لگتا ہے کہ اس نے مجھے ایک نئی روح دے دی۔

 

-امام کی وہ کون سی صفت ہے جس نے آپ کا زیادہ متاثر کیا؟

آپ ایک خدائی انسان تھے، اور ایسی شخصیت جو انقلاب لا سکے یا انقلابی ذہن رکھتی ہو ہزاروں سالوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے۔

 

-آپ انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایران میں کیا فرق دیکھتے ہیں؟

امام خمینی کے بعد امام خامنہ ای سے بھی میں ملا ہوں اور وہ خواب جو امام خمینی نے دیکھا تھا خامنہ ای میں، میں نے اسکی تعبیر دیکھی وہی عراق جو کل تک آپ کے خلاف لڑ رہا تھا آج وہاں ہزاروں ایرانی رہ رہے ہیں اور ایران کے لئے عقیدت رکھتے ہیں یہ انقلاب کی خوشبو ہے جو عراق میں پھیلی ہوئی ہے اور اسی طرح ہم لبنان اور یمن میں بھی دیکھ رہے ہیں۔

 

-امام خمینی کے اجنڈے یوم القدس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟

امام خمینی کا تفکر ہفتہ وحدت جس نے سنی اور شیعہ کا ملانا اسی طرح یوم القدس ہے کہ فلسطین جہاں کی ۹۹ فیصد آبادی سنی مذہب ہے اسکے لئے شیعہ کھڑے ہو رہے ہیں اپنا خون بہا رہے ہیں جس نے دکھا دیا کہ امام کا تفکر یہ ہے کہ شیعہ اور سنی بھائی ہیں۔

ای میل کریں