آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران عراقی جوان، صدام کے خلاف جنگ میں حصہ لیا

آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران عراقی جوان، صدام کے خلاف جنگ میں حصہ لیا

سکینه سلومی نے کہا: عراقی عوام کی امام خمینی سے جذبہ محبت کی کڑی 1965ء میں امام خمینی کی نجف جلا وطنی سے ملتی ہے، پچاس برس گزرنے کے بعد آج بھی عراقی شہری امام خمینی سے والھانہ محبت کرتے ہیں۔

عراقی خاتون زائر نے کہا: امام خمینی(رح) کا مزار میرے لئے جنت کی مثال پیش کرتا ہے۔ مجھے امید ہے قیامت کے دن ہم امام خمینی علیہ الرحمہ کی شفاعت سے بہرہ مند ہوں گے۔

سکینه سلومی جو کربلا کی سرزمین سے ایران آئی ہے، نے مرقد امام خمینی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا: عراقی عوام کے دلوں امام خمینی کی محبت موجزن ہے اور عراق میں بہت سے لوگ امام خمینی(رح) کے مزار پر حاضری دینے کیلئے بے چین ہیں۔

سکینه سلومی نے کہا: عراقی عوام کی امام خمینی سے جذبہ محبت کی کڑی 1965ء میں امام خمینی کی نجف جلا وطنی سے ملتی ہے، پچاس برس گزرنے کے بعد آج بھی عراقی شہری امام خمینی سے والھانہ محبت کرتے ہیں۔

سکینه سلومی جو اپنی سہلیوں کے ہمراہ امام خمینی(رح) کے مزار پر عبادت اور زیارت میں مصروف تھی، نے مزید کہا: آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران بہت سے عراقی جوان جو امام خمینی(رح) کو اپنا مرجع تقلید سمجھتے تھے، بعثی حکومت کی جانب سے صدام کی سیاست کے خلاف اقدامات کی وجہ سے گرفتار کئے گئے، اسی اثنا بہت سے عراقی خفیہ طور پر عراق چھوڑ کر ایران میں پناہ گزین ہوئے، ان میں بہت سے افراد نے انقلاب اسلامی کی حمایت میں صدام کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور یہ بہت انوکھی بات ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت میں ایران کا دفاع کرتے ہوئے عراقی عوام کی بڑی تعداد نے صدام کا مقابلہ کیا ہے شاید ایسی مثال اس سے پہلے کہیں نہ ملے۔ ہمارے خاندان کے جوان دیگر عراقیوں کے ساتھ مل کر امام خمینی(رح) کی تصویر کو اپنے سینے میں لئے ہوئے محاذ جنگ میں صدام کے خلاف لڑتے تھے اور بعد میں عراقی مجاہدین نے ایرانی قوم کے دفاع مقدس میں امام خمینی(رہ) کے گمنام رضاکاروں (بسیجیوں) کی شکل میں بـــدر یونٹ کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا۔

سکینه سلومی نے صدام کی جانب سے امام خمینی(رہ) اور عراقی عوام میں جدائی کی ناکام کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام میں سرحد کا تصور نہیں ہے اسی لئے مسلمان جہاں کہیں بھی ہوں وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، یقینا امام خمینی علیہ الرحمہ نے ہی مسلمانوں کے دلوں میں پیار و محبت کا بیج بویا ہے۔

 

حوالہ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ

ای میل کریں