ہندوستانی زائرین کی حرم امام خمینی(رح) میں حاضری

ہندوستانی زائرین کی حرم امام خمینی(رح) میں حاضری

ہم اس مقدس مکان میں حاضر ہیں تا کہ عالم کو یہ بتا دیں کہ ہم بهی اس اسلامی انقلاب کے ساته ہیں تا قیام قائم آل محمد، حضرت امام زمانہ(عج)، ہمیں اس مقام کا خاص عقیدہ ہیں۔

ہندوستان کے علاقے مواہند سے تعلق رکهنے والے، امام خمینی(رح) کے دوستداروں کے ایک گروہ، کربلائے معلی کی زیارت کے بعد، امام خمینی(رح) کے حرم مطہر کی بهی زیارت کیلئے مشرف ہوئیں اور اپنے دلی سلام عقیدت پیش کیں۔

آستان نامہ نگار سے کاروان کے ایک رکن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

ہم، امام خمینی(رح) کے عشق ومحبت کی وجہ سے اس مکان میں حاضر ہوئے ہیں تا کہ مزید حضرت امام(رہ) کی شناخت اور معرفت حاصل کرسکیں نیـــز آپ(رہ) کے افکار عمیق سے بهی آشنا ہوجائیں اور ان لوگوں کو یہ پیغام دیں جو اب تک اس مقدس مکان کی زیارت انهیں نصیب نہیں ہوئی ہے کہ امام(رہ) اور اس اسلامی انقلاب نے پوری دنیا میں اور عالم اسلام میں کیا کیا اثرات اور خدمات پیش کر چکے ہیں! اسی لئے عالم کے گوشہ گوشہ سے آپ(رح) کی زیارت کیلئے عاشقانہ رواں دواں ہیں۔

جناب حسنین صاحب نے مزید کہا: ہم اس مقدس مکان میں حاضر ہیں تا کہ عالم کو یہ بتا دیں کہ ہم بهی اس اسلامی انقلاب کے ساته ہیں تا قیام قائم آل محمد، حضرت امام زمانہ(عج)، ہمیں اس مقام کا خاص عقیدہ ہیں۔

یاد رہے! جناب حسنین کے کہنے کے مطابق، مواہند کے اکثر باشندے شیعہ مذہب سے تعلق رکهتے ہیں اور امام(رہ) کے دوستدار بهی ہیں۔

آستان (امام خمینی(رہ))

ای میل کریں