محرم وہ مہینہ ہے کہ جہاں عدالت نے ظلم اور حق نے باطل کے خلاف قیام کیا اور یہ ثابت کیا ہے پوری تاریخ میں،ہمیشہ حق،باطل کے خلاف کامیاب ہوا ہے ۔ (صحیفہ امام، ج۵، ص۱۷۷)
جماران سائٹ کے مطابق:یہ جملات اس عظیم مَردکی گفتگو کا ایک حصہ ہے جو خود سالارشہیدان کی اقتدا اور پیروی میں ایک اُسوہ کامل تھا۔ امام (رح) وہ ہستی ہیں جنھوں نے ظلم کی تاریکی میں،شہادت کے تابناک مشعل کو ہاتھوں میں اُٹھایا،قیام کا جھنڈا بلندکیا،تشیع کے سرخ حسینی کے ہراول دستے کے پاک دامن سے ذلت اور خاموشی کی داغ کو ہاٹایا اور سب کو سیکھایا کہ تمام آزادی طالب قیاموں اور تحریکوں میں سالار قافلہ کی سیرت اور روش شہادت اور آزادی ہمیشہ قابل استناد اور استفادہ ہے ۔
امام خمینی(رح) قیام عاشورا کے بار ے میں ایک گفتگومیں فرماتے ہیں :
محرم کا مہینہ آتے ہی،جوش وجذبہ،شجاعت اور قربانی کامہینہ شروع ہوا؛ وہ مہینہ جہاں خون تلوار پر کامیاب ہوا،وہ مہینہ جس نے باطل کی طاقت کو ابد تک محکوم اور باطل کی داغ کو ظالمین کے محاذ اور شیطانی حکومتوں پرچسپاں کیا۔
یہ وہ مہینہ ہے جس نے عالمی طاقتوں کاکلمہ حق کے مقابل میں شکست کھانے کو لکھ دیا ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں امام المسلمین نے تاریخ کے ظالموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کاراستہ ہمیں سیکھایا، وہ راستہ جس میں آزادی خواہاں،استقلال طلبان اورحق بولنے والوں کا مُکا شیطان کے ٹینکوں،مشین گنوں اور لشکر پر غلبہ پائے اور حق کاکلمہ،باطل کو محو کر ے ۔ (صحیفہ امام، ج۵، ص۷۵ )
محرم وہ مہینہ ہے جس میں سردار مجاہدان اور مظلومان کے ذریعے،اسلام زندہ ہوا اور فاسد و تخریبکار عناصر کی سازشیں اور بنی امیہ کی حکومت جس نے اسلام کو سقوط کی دہانے تک لے جاچکا تھا،رہائی عطاکی ۔ اسلام پیدایش کی ابتدائی دنوں سے شہداء اور مجاہدین کے خون سے سیراب اور کامیاب ہوا ۔ (صحیفہ امام،ج۱۱،ص۱۳۷)