امام خمینی(رح) نے فکری بالندگی سے دنیا کے سیاسی نقشے کو بدل ڈالا

امام خمینی(رح) نے فکری بالندگی سے دنیا کے سیاسی نقشے کو بدل ڈالا

حجت الاسلام والمسلمین سید رضا تقوی: نماز جمعہ نظام ولایت کیلئے ایک مضبوط گڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔

جماران رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید رضا تقوی نے صوبہ یزد کے ائمہ جمعہ اور ابرکوه کے دیہی مراکز کے سربراہان کی مشترکہ کانفرنس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رح) نے اپنی فکری بالندگی سے دنیا کے سیاسی نقشے کو بدل ڈالا ہے، کہا: موجودہ دور میں  ایران اور اسلامی دنیا کی ترقی کے پیچھے امام خمینی اور رہبر انقلاب کی فکر اور سوچ کار فرما ہے۔

 انہوں نے کہا: نماز جمعہ نظام ولایت کیلئے ایک مضبوط گڑھ کی حیثیت رکھتی ہے، اسی لئے لوگوں کو نماز جمعہ کی جانب ترغیب دلانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا: اس وقت ملک بھر میں 850 مقامات پر فریضہ نماز جمعہ ادا کیا جاتا ہے اور تقریبا 50 دوسرے شہروں سے نماز جمعہ کے قیام کے لئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ 

ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نے کہا: تمام حکام  عوام کی بدولت بر سر روزگار ہیں اور جو منصب ان کے سپرد کیا گیا ہے وہ ایک امانت ہے، لہذا انہیں امانتداری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

تقوی نے جوانوں کیلئے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی صحیح تبیین پر زور دیتے ہوئے کہا: تاریخی آثار کی مثال معدنیات کی طرح ہے جسے لوگوں کی فکری ارتقاء کیلئے استخراج کرنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نے صوبہ یزد کے ائمه جمعه کے ہمراہ ابرکوہ کے شہیدوں کے مزار پر حاضر دی اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

منبع: جماران ویب نیوز ایجنسی

ای میل کریں