مجھے نعروں  اور شور وغل سے واسطہ نہیں

مجھے نعروں اور شور وغل سے واسطہ نہیں

ایک دن مختلف شہروں سے چند ائمہ جمعہ امام خمینی (ره) کی خدمت میں حاضر ہوئے

ایک دن مختلف شہروں  سے چند ائمہ جمعہ امام خمینی  ؒکی خدمت میں  حاضر ہوئے جن میں  شہدائے محراب: آیت اﷲ صدوقی، آیت اﷲ مدنی، کے علاوہ اور دوسرے علماء بھی تھے اور وہ سب کے سب امام سے بنی صدر کی معزولی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ لوگ امام کی خدمت سے نکلتے وقت بڑے خوش نظر آ رہے تھے۔ میں  نے خوشی کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے پوچھا: کیا ہوا ہے کہ آپ لوگ اتنا خوش ہیں ؟ جواب دیا کہ امام نے فرمایا ہے کہ اگر حجت شرعی پورا ہوجائے تو اس میں  کوئی دیر نہ لگے گی اور بنی صدر کی معزولی میں  ایک منٹ سے زیادہ تاخیر نہیں  ہوگی۔ حضرت امام  ؒ نے اپنے مخاطبوں  کو کہا تھا: ’’آپ یہ خیال نہ کریں  کہ میں  شور وغل سے ڈرتا ہوں ۔ اگر یہ ساری قوم جو حسینیہ آکر نعرے لگاتی ہے کہ ’’خمینی پرسلام ہو‘‘ یہی لوگ اگر کسی وقت میرے خلاف نعرہ لگانے لگیں  تو میرے لئے ذرا بھی فرق نہ پڑتا۔ میں  کبھی بھی شور وغل مچانے والوں  کو اہمیت نہیں  دیتا ہوں ۔ میں  تو شور وغل اور سلام کہنے والوں  سے واسطہ ہی نہیں  رکھتا، بلکہ میں  اپنی شرعی ذمہ داری کا پابند ہوں  اور یہی میرے لیے کافی ہے‘‘۔

ای میل کریں