امام(ره): میں آپ كو سیاسی اور اجتماعی مسائل میں صاحب نظر جانتا ہوں

امام(ره): میں آپ كو سیاسی اور اجتماعی مسائل میں صاحب نظر جانتا ہوں

میں آپ كو الحمد لله تعالٰی سیاسی اور اجتماعی مسائل میں صاحب نظر جانتا ہوں۔

موسسه تنظیم و نشرآثار امام خمینی (رح) كی تاسیس كا دن اور حاج سید احمد خمینی كے خط كا جواب:

امام خمینی(رح) نے خط  كے جواب میں، موسسه تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رح )كی تاسیس كا حكم اپنے عزیزو گرانقدر بیٹے كے لئے تحریر فرمایا اور مذكوره تاریخ سے موسسه نے اپنی سرگرمیاں اس نصب العین اور آئیں نامه كے تحت جس پر محترم متولی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید احمد خمینی ۔ نے دستخط فرمایا، شروع كیا۔

بسم‏ اللَّه الرحمن الرحیم

میرے عزیز اور بڑی مراد والد محترم ،سلام كے بعد:

۱۔ حضرت عالٰی كے بعد ۔ الله تعالٰی وه دن نہ دیكهائے ۔  جو اہم مسائل پیش آسکتے ہیں ان میں سے ایک فرزندان انقلاب، مختلف افراد اور کبھی تحقیق كرنے والوں کی آپ سے متعلق کسی بھی سیاسی اور غیر سیاسی متن سے لینے والی مرادیں اور نتائج ہیں ۔ ۔ ۔ اور یہ ان مسائل میں سے ہیں جس كے بارے میں سنجیدگی كے ساتھ  سوچنا چاہیئے۔

۲۔ ایک اور اہم مسئلہ جس كے بارے میں اچها ہے كه حضرت عالٰی غور و فكر كریں، حضرت عالٰی سے مربوط جو كچھ اب تك اخبارات، میڈیا اور یهاں تك جنگی اور ہنگامی حالات میں رسمی بیانات کے طورپر نشر ہوئے ہیں،جو سب ایك جیسے نهیں ۔ ۔ ۔ ان میں سے كونسا اصل قرار دینا چاهیئے؟

۳۔ ایك اور مسئله یه ہے كه جو خطوط، تحریریں، پیغامات، فیلمیں، كیسیٹیں اور وه اشعار جو ابهی تك نشر بھی نهیں ہوئے ہیں اور یہاں آفس میں محفوظ ہیں ان كے متعلق بهی ہماری ذمه داری واضح كیجئے۔

۴۔ حضرت عالی كے متعلق وه فائلز اور رپورٹ جو ساواك میں ہیں (اور ابهی وزارت اطلاعات كے پاس ہیں) جس كی ایك كاپی یهاں ہمارے پاس ہے ۔ ۔ ۔ بےشك ان كے نشر ہونا بهت سے مسائل سے بھی پرده اٹهائے گا اور یه بات طبیعی ہے كه یه انقلاب اسلامی كے گرانقدرترین اسناد ہیں۔

۵۔ جو كتابیں اور تحریریں صرف علمی یا اخلاقی ہیں، قیمتی ترین كتابیں ہیں جو فقهی، اخلاقی، فلسفی، عرفانی اور اصولی انقلابات كی بنیاد ہوسكتیں ہیں۔

۶۔ اسناد، خطوط اور رسمی بیانات جو انقلاب سے پهلے اور بعد میں، جن سے حضرت عالٰی كے عنوان کے ساتھ استفاده اور مورد تحقیق اور تحلیل یا پهر آفس ارسال ہوئے ہیں ابهی آپ كے آفس میں ہیں۔ 

الله تعالٰی آپ كایار اور نگهدارہو

آپ كا بیٹا / احمد خمینی

(نیمه اول شهریور ۱۳۶۷) مطابق(۶ ستمبر۱۹۸۸)

 

 بسم‏ اللَّه الرحمن الرحیم

میرے عزیز بیٹے احمد حفظ الله تعالٰی وایده 

جهاں سے میں آپ كو الحمد لله تعالٰی سیاسی اور اجتماعی مسائل میں صاحب نظر جانتا ہوں اور تمام حالات اور زمانے کے فراز و نشیب میں میرے ساتھ رہے اور آج بھی ہیں، صداقت اور ہوشیاری و بصیرت كے ساتھ  میرے سیاسی اور اجتماعی امور كو نظم و ترتیب دینے والے ہیں لهٰذا میں، مجھ سے مربوط تمام مسائل كی تنظیم اور تدوین کے لئے  جن میں سے بعض نے كچھ ذرائع ابلاغ میں اختلافات اور غلط فہمیاں پیدا كی ہیں، آپ ہی کو انتخاب كرتا ہوں اور الله تعالٰی سے جو حاضر اور ناظر ہے، آپ كی توفیقات كا طالب ہوں اس امر كو فرصت سے اور غور فكر كے ساتھ مكمل كیجئے۔ 

جمرات ۱۷شهریور۱۳۶۷۔ ۲۶ محرم الحرام ۱۴۰۹ (مطابق۸ستمبر۱۹۸۸)

روح الله الموسوی الخمینی

 والسلام علیکم‏

ای میل کریں