ایک دفعہ نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے اپنی گفتگو میں ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق امام کی زندگی کے بارے میں ، میں نے کچھ کہا کہ امام اقتصادی امور کے حوالے سے اتنے میانہ رو ہیں کہ جب ایک گلاس پینے کا پانی بھی لیتے ہیں تو اس کے باقی حصہ کو پھینکتے نہیں ، بلکہ اسے دوسرے دفعہ پینے کیلئے محفوظ کر کے رکھ دیتے ہیں ۔ امام ؒ نے ریڈیو سے میری تقریر سنی تھی۔ اپنے فرزند حاج سید احمد سے گلہ کر رہے تھے کہ کیوں فلانی میری تعریف وستایش کرتا ہے۔