اللہ تعالٰی کے تمام فرائض، ہم پراس کافضل وکرم ہیں

اللہ تعالٰی کے تمام فرائض، ہم پراس کافضل وکرم ہیں

''ہم جب تک اس دنیوی حیات کی قید میں ہیں، جب تک یہاں ہیں، اللہ تبارک و تعالٰی کی جانب سے ہمار ے ذمے کچھ فرائض ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بجا لانے کے لئے ہمیں قیام اور جد و جہد کرنا چاہیئے۔

مہر کے خبرنگار کے مطابق: ''عصر خمینی'' ہمارے اس پروگرام کا عنوان ہے جس میں امام خمینی(رح) کے صحیفہ سے انقلاب کے بارے میں مختلف گفتگوؤں کا جائزہ لی اجاتا ہے۔

پروگرام کے ہر حصہ میں ایسی شخصیات یا افراد جو انقلاب کے دور سے انقلاب یا خود امام خمینی(رح) سے بہت قریب و مانوس تھے یا ایسے زبردست محقیقین جو انقلاب کے عظیم بانی کے نظریات اور افکار سے آشنا ہیں حاضر ہوتے ہیں اور گوناگوں مطالب اور موضوعات کے مرکزی نقطہ نظر کے بارے میں آپ کا انداز فکر اور رائے کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیتے ہیں۔ 
پروگرام کے ایک حصہ میں، حجۃ الاسلام ماندگاری امام خمینی(رح) کے صحیفہ سے"وظیفہ یا فرض کا رجحان'' کے موضوع پر اشارہ اور اس زمینہ میں گفتگو کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں امام کے کلام کے ان حصوں کا جائزہ لیا جاتا ہے جس میں آپ فرماتے ہیں:'' ہم جب تک اس دنیوی حیات کی قید میں ہیں، جب تک یہاں ہیں، اللہ تبارک و تعالٰی کی جانب سے ہمار ے ذمے کچھ فرائض ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بجا لانے کے لئے ہمیں قیام اور جد و جہد کرنا چاہیئے، اللہ تعالٰی کے فرائض سے کبھی بھی غفلت نہیں برتنی چاہیئے۔ اللہ سبحانہ تعالٰٰی کے تمام فرائض، الٰہی الطاف اور اللہ کے فضل ہیں جبکہ ہم انھیں زحمتیں اور بوجھ  سمجھتے ہیں، یہ سب اللہ تعالٰی ک اکرم اور اسکے الطاف ہیں، چاہے وہ فرائض جو ہر فرد کی تربیت اور اسے مکمل طورپر بناننے کے لئے ہیں، کیوںکہ اس راہ کے علاوہ، کمال اور ترقی کے لئے کوئی اور راہ نہیں تھا، کچھ ایسے درجات اور رتبے ہیں جہاں تک سوائے اس راستے کے کوئی اور راہ نہیں۔

وظائف اور فرائض کو پختہ عزم وارادہ کے ساتھ بجالانا، فرض ادا کرنے میں شکست محسوس نہ کرنا اور فرض کو اجرا کرنے میں کبھی مایوس نہ ہونا، مامور بہ بجالانے کی سوچیں، نتیجہ کونہ دیکھیں اور وظیفہ بجالانے سے قبل اس کی مکمل تشخص اور شناخت پیدا کریں، یہ وہ خصوصیات اور امتیازات تھے جو امام خمینی(رح) کی ذات میں ''فرض کا رجحان'' کی بحث میں پائےجاتے ہیں۔ جن کے متعلق حجۃ الاسلام ماندگاری کچھ مباحث پیش کریں گے۔

ای میل کریں