ہم نے ارادہ کیا ہے کہ آپ کو نصیحت کریں

ہم نے ارادہ کیا ہے کہ آپ کو نصیحت کریں

پرائمری گرلز اسکول کی طالبات کا حضرت امام (ره) کے نام ایک خط

پرائمری گرلز اسکول کی طالبات کا حضرت امام  ؒکے نام ایک خط اور اس کا جواب:

امام عزیز آپ پر سلام ہو۔

ہم جہاد فاطمیہ اسکول کی جماعت پنجم کی طالبات ہیں، چونکہ ہماری دینی کتابوں میں سیستان کے کمانڈر کے نام امام محمد تقی(ع) نے ایک خط میں کچه نصیحت فرمائی ہے۔ ہم نے بهی یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ کو ایک خط لکه کر کچه نصیحت کریں۔ لیکن اے امام عزیز! ہم تو آپ کو نصیحت کر نہیں سکتے، کیونکہ آپ بزرگ اور تمام گناہوں سے دور ہیں۔ اے امام! ہم چهوٹے بچے دل کی اتهاہ گہرائیوں سے آپ سے ایک گزارش کرتے ہیں اور امید ہے کہ اس کی لیاقت ہم میں ہوگی۔

پہلی گزارش یہ ہے: اے ہمارے عظیم بابا! اے پیر جماران! اے روح خدا! اپنے خوبصورت دستخط ہی سے ہمیں جواب لکهئے اور ہم طالبات کو نصیحت کیجئے۔۔۔

والسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ

 

امام نے جواب میں لکها:

میرے عزیز فرزندو! تمہارا محبت سے بهرا ہوا خط پڑها۔ اے کاش تم عزیز طالبات مجهے نصیحت کرتیں جس کا میں محتاج ہوں۔ امید ہے پورے ذوق وشوق سے خوب درس پڑهوگی اور درس کے ساته ساته فرائض جو انسان ساز وظائف پر عمل کروگی۔ اپنے اخلاق سدها روگی اور اپنے ماں باپ کی اطاعت وخدمت کو غنیمت سمجهو گی۔ ان کو راضی رکهوگی۔ اپنے اساتذہ کا بہت زیادہ احترام کروگی۔ کوشش کرو کہ اسلام وجمہوری اسلامی اور اپنے ملک کیلئے مفید بنو۔

خداوند متعال سے سلامتی وسعادت اور تم نور چشم عزیزوں کیلئے عمل وعمل میں ترقی کی آرزو رکهتا ہوں۔ تم سب پر سلام ہو۔

۲۹  صفر ۱۴۰۳ ه ق

روح اﷲ الموسوی الخمینی  

ای میل کریں