آل سعود مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں؛ امام خمینی

آل سعود مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں؛ امام خمینی

سعودی عرب مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرکے اسرائیل کی مدد کررہا ہے

شیعہ نیوز- ایران کے ایک ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑا کر اسرائیل اور امریکہ کی عملی طور پر مدد کررہا ہے جبکہ اسرائیل عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ شیعہ نیوز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک ممتاز عالم دین اور مجمع روحانیوں کے رکن آیت اللہ موسوی بجنوردی نے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑا کر اسرائیل اور امریکہ کی عملی طور پر مدد کررہا ہے جبکہ اسرائیل عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کا عملی تعاون اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔ انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے آل سعود کے بارے میں کہا تھا کہ " آل سعود مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں" ۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کو آپس میں لڑانا امریکی اور اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہے جسے سعودی عرب عملی جامہ پہنا رہا ہے۔

ای میل کریں