ایک جوان نے امام کو خط لکھا: اے امام! چونکہ آپ خدا کو دوست رکھتے ہیں اور میں آپ کو چاہتا ہوں۔ اے امام! چونکہ آپ کا خدا سے رابطہ ہے، ہم بھی آپ سے رابطہ رکھتے ہیں‘‘ امام ؒ ان جملوں کو پڑھتے تھے اور روتے بھی تھے۔ ایسا نہیں تھا وہ کہتے ہوں کہ اچھی بات ہے کہ میں خدا سے رابطہ رکھتا ہوں، بلکہ فرماتے تھے کہ ’’اے کاش کہ میرا رابطہ ہوتا تاکہ یہ تحریر سچ ہوتی‘‘۔