میں نے سنا ہے کہ جب آقائے ہاشمی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عنوان سے امام کی خدمت میں پہنچے ہیں تو امام نے ان سے کہا کہ ان کو پسند نہیں ہے کہ ہر وقت ٹی وی پر اگر کوئی خبر ہو تو پہلے ان کی تصویر اور خبر ہو۔ امام کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ کو دیکھیں اور ہر وقت ٹی وی پر آپ کی کوئی بات اور خبریں سنیں۔ امام نے فرمایا: ’’ہم ٹی وی اور ریڈیو ٹیلی ویژن کے ذریعے سے لوگوں سے واقف نہیں ہوئے۔ ہماری آشنائی عوام سے ان چیزوں سے پہلے تھی جب ٹی وی ہمارے ہاتھ میں بھی نہیں تھا۔ اس بنا پر ہمارا عوام سے رابطہ اور عوام کا ہم سے رابطہ ان مسائل سے کوئی سروکار نہیں رکھتا ہے‘‘۔