جنگ کے دوران آبادان میں نماز جمعہ کے مراسم کی جهلکیاں بطور اشارہ پورے ہفتہ نشر ہوا کرتی تهیں۔ کچه وقت بیماری کی وجہ سے سفر پہ گیا ہوا تها اور تقریباً ایک مہینے تک نماز جمعہ قائم نہیں کر سکا تها۔ سفر سے واپسی پر خوزستان کے ائمہ جمعہ کے ہمراہ امام کی خدمت میں شرفیاب ہوا۔ تو امام نے مجه سے فرمایا: ’’آپ چند دنوں سے آبادان میں نہیں ہیں۔ کہاں تهے؟‘‘۔