آیت اللہ جنتی: امام خمینی(رح) کی رسالت الہیہ

آیت اللہ جنتی: امام خمینی(رح) کی رسالت الہیہ

وطن نے اس سے خوشگوار ایام دیکها نہیں تها۔ اس دن، آپ ملک میں داخل ہوتے ہی شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ان کے مزار پر حاضری دی۔

ٹیک خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، تہران نماز جمعہ میں آیت اللہ جنتی نے نماز کا خطبہ دیتے ہوئے "عشرہ فجر" کے ایام کی آمد پر اپنی تبریکات پیش کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی کی حاکمیتی رسالت میں، اسلامی انصاف، مستضعفین کی حمایت، تشدد، ظلم اور اشرافیت کے خلاف پیکار کرنا شامل ہے، تاہم امام خمینی(رح) نے اسی رسالت کو اپنا نصب العین رکه کر قیام کیا اور اس انقلاب کو وجود میں لایا اور انبیاء کے اخلاق سے متصف آگے بڑهے، جبکہ مادیات میں گرفتار دنیا اور اللہ کے خلاف بلکہ بے خدائی میں مبتلا دور میں، فروتن انسان، اخلاق حسنہ سے آراستہ اور لوگوں کے فکرمند حاکم ہمارے درمیان آئے۔

خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا: آپ نے دشمن کے ساته ہرگز سازش نہیں کی بلکہ دشمن کے مقابل میں ڈٹ کر کهڑے ہوئے۔ ملک کی طرف دشمنوں کی لالچی آنکهیں پهوڑ دینا اور انہیں ناامید کرنا امام خمینی(رح) کے اخلاقیات میں شمار ہوتا ہے۔ آپ نے عوام کی حمایت کے ساته انقلاب بر پا کیا اور ایسی سر تا پا فاسد حکومت، عصمت فروشی اور غنڈہ گردی میں مبتلا، اغیار سے وابستہ اور نوکر، دوسری طرف عوام کو نظرانداز کرکے ان سے بےخبر حکومت کو سرنگوں کرڈالا۔
آیت اللہ نے اضافہ کیا: امام خمینی(رح) نے یہ انقلاب بر پا کرکے دنیا والوں کو حیرت زدہ کردیا اور عوام کو سر سے طاقت اور عزت دی، ہم تو وہی لوگ تهے جو اپنے آپ کو ناچیز سمجه بیٹهے تهے اور ہم کو یقین نہیں آتا تها کہ ہم بهی اپنی باتیں دنیا تک پہنچا سکیں گے، اس دور میں صرف ہمارے سروں پر مارا جاتا تها! اب اللہ کے فضل وکرم سے ہمیں نجات ملی اور آٹه سالہ دفاع مقدس میں ہماری طاقت کے بل بوتے، دنیا کو گهٹنے ٹیک دینے پر مجبور کردی اور اپنی عزت، استقلال اور عوام کی حفاظت بهی کرلی۔

انہوں نے بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: وطن نے اس سے خوشگوار ایام دیکها نہیں تها۔ اس دن، آپ ملک میں داخل ہوتے ہی شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ان کے مزار پر حاضری دی اور 22 بہمن کو شہنشاہیت اور سلطنتی حکومت سرنگوں کردیا گیا اور اب یہ امانت ہمارے ہاتهوں سپرد کرایا گیا ہے، ہمیں امانتداری سے کام لینا چاہئے، اور اسلامی انقلاب کی کامیابیوں اور نتائج کے اچهے نگہبان اور محافظ بن کر رہنا چاہئے ورنہ ناگوار انجام ہمارے شامل حال ہوگا۔

ای میل کریں