ایک مرد مجاہد جیت گیا اک شاہ کا لشکر ہار گیا

ایک مرد مجاہد جیت گیا اک شاہ کا لشکر ہار گیا

امام خمینی: اتحاد کے سائے میں انجام پانے والی بڑی کوششوں کے نتیجے میں آپ کامیاب ہوئے۔ البتہ یہ کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔

وہ تخت گیا وہ تاج گیا دربار گیا گهربار گیا

طوفاں کو دبانے کا ہاشم ہر ایک قدم بیکار گیا

ایمان کی قوت کے آگے افواج کی کثرت کچه بهی نہیں

ایک مرد مجاہد جیت گیا اک شاہ کا لشکر ہار گیا


کامیابی کا پہلا زینہ

اتحاد کے سائے میں انجام پانے والی بڑی کوششوں کے نتیجے میں آپ کامیاب ہوئے۔ البتہ یہ کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ۔ ۔ ۔ اور اس مرحلے میں آپ نے محمد رضا پہلوی کی صورت میں موجود  اصلی خائن کو میدان سے ہٹا دیا ہے، گرچہ کہا یہ جا رہا ہے کہ بیرون ملک وہ اپنے حواس کهوچکا ہے اور جن کو یہ اپنا آقا سمجه بیٹها تها وہ بهی اس کی حمایت سے دستبردار  ہوچکے ہیں!! اسی لئے دوبارہ کسی نتیجے تک پہنچنے کیلئے وہ اپنے جیسے لوگوں سے مدد مانگ رہا ہے، جبکہ اس سلسلے کے  پچاس سالہ دور حکومت میں ہونے والے مظالم اور خیانتوں کے بعد اس کا دوبارہ  اس ملک پر حکومت کرنا ایک خیال خام کے سوا کچه بهی نہیں۔

 

کامیابی کی  آخری منزل

ہماری حقیقی کامیابی اس وقت ہے جب ہم اپنے ملک کی جانب بڑهنے والے اغیار کے ہاتهوں کو کاٹنے کے ساته  شاہی نظام سے منسلک عناصر کی جڑوں کو بهی کاٹ کر اپنی سرحدوں سے باہر پهینک دیں۔

 

صحیفہ امام، ج6، ص36-37

15 سال جلاوطنی کے بعد 19جنوری کو واپسی پر دیا ہوا بیان

ای میل کریں