عالم اسلام کے ہر دور میں عظیم شخصیات، قرآنی تہذیب وثقافت کو معاشرہ میں فروغ واحیاء کیلئے انتهک کوششیں کی ہیں۔ دور حاضر میں بهی امام خمینی(رح) نے اسی نہج کو مدنظر رکهتے ہوئے وسیع پیمانہ پر قرآنی تعلیمات سے متعلق، بےحد کوشش کی۔ آپ نے مسلمانوں کے درمیان قرآن پاک کے متروک ہونے پر ہمیشہ افسوس کا اظہار فرماتے تهے، اسی لئے، اس مقدس کتاب وحیانی کے لوگوں کے درمیان احیاء کی راہ میں، اپنے قول وعمل کے ذریعے ناقابل توصیف کوشش کا آغاز فرمایا اور اپنی پاک نیت کے واسطے توفیق الہی، رفیق راہ ہوئی۔
امام خمینی(رہ) کے قرآنی افکار اور آپ کا کلام اللہ مجید سے لگاؤ کے بارے میں اپنے ماننے والوں خاص کر، نسل جوان کو آگاہ کرنے کے غرض سے تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رح)، وزارت فرہنگ وارشاد اسلامی کے شعبہ قرآن وعترت اور بعض دیگر ادارات کے تعاون کے ساته " قرآن اور امام خمینی(رح)" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے کہ انشاء اللہ تعالی خرداد 1394 هـ،شمسی بمطابق جون 2015ء کو ملکی اور غیرملکی دانشوروں کی موجودگی میں، تہران اور معصومہ قم میں منعقد ہوگی۔ اس امید کے ساته کہ انشاء اللہ تعالی اس کانفرنس کے نتیجے میں بانی اسلامی جمہوریہ ایران، عالم تشیع کے عظیم قائد ومرجع، امام خمینی(رح) کی قرآنی تعلیمات سے متعلق نورانی تعلیمات سے مزید شناخت حاصل کرسکیں۔
اس بناپر، تمام اہل قلم حضرات سے امید کی جاتی ہے کہ 25/01/1394 هـ، شمسی (14 اپریل 2015ء) تک، اپنے مقالے مندرجہ اصلی عناوین کے تحت، درج کی گئی پتہ پـر ارسال فرمائیں گے:
الف: اہمیت، مقام اور قرآنی خصوصیات، امام خمینی(رح) کی نگاہ میں
ب: اصول، مبانی اور تفسیری اسلوب، امام خمینی(رہ) کی نظر سے
ج: قرآن میں انسان، امام خمینی(رح) کی نگاہ میں
د: قرآنی کردار اور مقام، امام خمینی(رہ) کے افکار میں
هـ: قرآن کی تجلی، امام خمینی(رح) کی سیرت میں (سماجی اور سیاسی)
و: قرآنی اخلاق، امام خمینی(رح) کے قول وعمل میں
مقالہ کا خلاصہ، ایک صفحہ میں اور اصل مقالہ حداکثر 25 صفحہ میں، ورڈ میں ٹائپ فرما کر روانہ کریں۔
پتـــہ:
تہران – حرم مطہر امام خمینی(رح)، پژوہشـکدہ امام خمینی وانقلاب اسلامی / معاونت تحقیق
E-mail: q.hamayesh@gmail.com
ٹیلی فون: 51085537/021 - 51085514/021