امام خمینی(رہ)  کے افکار کو عملی شکل میں پیش کرنے کی ضرورت

امام خمینی(رہ) کے افکار کو عملی شکل میں پیش کرنے کی ضرورت

جامعتہ النجف اسکردو کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی نے کہا کہ آج سے تیس سال قبل امام خمینی(رہ) نے امریکا مردہ باد کا جو نعرہ لگایا وہ آج ایک عالمگیر نعرہ بن چکا ہے۔

امام خمینی(رہ) نے پورے عالم اسلام میں فکری بیداری کی ایک شمع جلائی جس کا سلسلہ روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دانشور علامہ شیخ سجاد حسین مفتی نے جامعتہ النجف اسکردو میں منعقدہ سیمینار ”امام خمینی(رہ) اور اسلامی بیداری “ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینی(رہ) کے افکار سے فقط ذہنی آشنائی کافی نہیں بلکہ ان افکار کو عملی شکل میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل شیخ حافظ حسین نوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فکر امام خمینی(رہ) آج ایک عالمگیر اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔

جامعتہ النجف اسکردو کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی نے کہا کہ آج سے تیس سال قبل امام خمینی(رہ) نے امریکا مردہ باد کا جو نعرہ لگایا وہ آج ایک عالمگیر نعرہ بن چکا ہے۔

سیمینار سے انجمن امامیہ کے سینئر نائب صدر سید مظاہر حسین موسوی نے بهی خطاب کیا۔ آخر میں ملکی سطح پر ہونے والے بین المدارس قرآنی مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

ای میل کریں