ٹیک سائٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹی کے تالار علامہ امینی میں منعقدہ کانفرنس (پیامبر رحمت ومدارا) میں آیت اللہ هاشمی رفسنجانی نے اسلامی دنیا میں رحمت اور حکمت کے نمونہ پیغمبر اکرم(ص) کی ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا: یہ کانفرس ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہی ہے کہ جب اسلامی دنیا بلکل برعکس سمت پر چلتے ہوئے ایک بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہوچکی ہے جیسے کہ اللہ نے اس کی پیشین گوئی بهی کی تهی۔ آج کچه احمق اور انتہا پسند اسلام کو کچه اور متعارف کروا رہے ہیں جو کہ در حقیقت اسلامی ماهیت کے برخلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا: غرب ایک عرصے تک کوشش کرتے رہے کہ اسلام کو تلواروں کے سائے میں پهیلا ہوا دین ثابت کرسکے لیکن وہ ناکام رہا۔ افسوس کہ کچه مسلمانوں نے اسلام کے نام پر، اسلام ہراسی کو فروغ دیا۔
هاشمی رفسنجانی کہا: ہم آج لیبیا، افغانستان اور پاکستان میں ناامنی مشاہدہ کررہے ہیں، اسی طرح کچه دن پہلے فیلپاین میں داعش نے ایک مسجد کو جلا دیا، لہذا اگر پورے عالم اسلام کا مشاهدہ کریں تو دیکهیں گے کہ دین اور پیغمبر کے نام پر وہ کیا کچه کر رہے ہیں، یہ ایک نئی مصیبت ہے جس سے اسلامی انقلاب کے عنوان سے مقابلہ کرنے کے لئے ہماری بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں۔
موصوف نے اضافہ کیا: وہ اپنے کاموں سے پیغمبر اسلام(ص) کے کردار کو داغدار کررہے ہیں، لہذا ہمیں حقایق کو اور واضح بیان کرنا ہوگا اور معاشرے اور نوجوان نسل کو ان سے آگاہ کرنا ہوگا، بالخصوص آج جب کہ میڈیا کا دور ہے اور جو بهی کہتے ہیں بہت جلد سب تک پہنچ جاتا ہے تو آج یہ بہترین موقعہ ہے کہ اسلامی امت کو اچهے اور بہتر طریقے سے متعارف کرائیں اور اگر اپنے ذمہ داریوں کو ادا نہ کریں تو اللہ ہمیں نہیں بخشے گا۔
انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ 13 سال تک مکہ میں اذیتیں برداشت کرتے رہے اور ہجرت کے بعد آپ ایک حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے، اور سب کا یہی خیال تها کہ اب آپ مشرکین سے انتقام لیں گے، لیکن پیغمبر نے یہ کام نہیں کیا، قرآن میں اللہ تعالی پیغمبر کا تعارف کچه اس طرح کے فرماتا ہے کہ پیغمبر آپ ہی میں سے ہیں اور تمام بشریت کے لئے رحمت ہیں اور یہ قرآن میں آنحضرت(ص) کے صفات عالیہ کا ایک جزء ہے۔
موصوف نے آخر میں کہا: تفرقہ اندازی، اسلام کے خلاف ہے، ہم ایرانیوں نے اتحاد ہی سے اس سابقہ حکومت اور اس کی تمام قدرت کو سرنگوں کیا لیکن دوسرے انقلابوں کی طرح حکومت کے پسماندگان کو نکال باہر نہیں کیا، حقیقت میں ہمارا انقلاب ایک رحمت تها۔