آیت الله العظمیٰ شیخ وحید خراسانی نے دانشگاہ آزاد کے اراکین سے ملاقات کے دوران جناب هاشمی رفسنجانی کے ساته پہلی ملاقات کی رویداد سنائی۔ آپ فرمایا:
امام خمینی(رح) کے وطن واپسی کے بعد، آپ سے ملاقات کی غرض سے نکلا۔ وہاں مجهے امام کے برابر جگہ ملی اور آپ کے داماد، آقائے اشراقی(رح) بهی موجود تهے۔ اس وقت روحانی لباس مین ایک جوان داخل ہوئے، امام(رح) سے حکومتی امور کے بارے میں چند افراد کے تذکرہ کرتے ہوئے تجویز اور مشورے دیا، امام خمینی نے اس کی باتوں کی تائید وتاکید فرما کر ان افراد کو مشخصہ مقامات کیلئے منتخب فرمایا!!
ایک اور مرتبہ وہی شخص، آیت اللہ امامی کاشانی کےبارے کہا کہ موصوف کو "مدرسہ سپهسالار" کا مدیر بنایا جائے تو دوبارہ امام خمینی(رہ) نے اس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ہاں میں جواب دیا!!
یہ میرے لئے تعجب کا مقام تها!! اسی لئے میں نے اپنے ذہن میں سوچا آخر یہ کون ہے جس پر امام کو اتنا بهروسہ ہے اور اس کی ہر بات سے اتفاق کرتے ہیں؟
جواب کیلئے میں نے امام کے داماد، اشراقی صاحب سے استفسار کیا کہ آخر یہ کون ہیں جو امام اس حد تک اس پر اعتماد فرماتے ہیں؟ جواب ملا: یہ " آ شیخ علی اکبر هاشمی رفسنجانی" ہیں۔