27 جنوری کو ایران میں ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ

27 جنوری کو ایران میں ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ

ستائیس جنوری 1979 کو تہران میں ہونے والے مظاہرے میں شاہ پور بختیار کے خلاف مختلف قسم کے نعرے لگ رہے تھے لوگوں نے طرح طرح کے پلاک کارد اُٹھائے ہوے تھے کچھ لوگ نعرے لگا رہے رہے کہ اگر خمینی دیر سے آئیں بختیار تیری خیر نہیں جبکہ اس مظاہرے میں شامل ہونے والے مظاہرین نے پلاک کارد پر لکھ رکھا تھا کہ امام خمینی(رح) کی واپسی میں خلل ڈالنے والا یزیدی ہے لوگوں کے اندر ایک خاص قسم کو جوش و خروش پایا جاتا تھا ہر کسی کے چہرے پر ایک خاص قسم کی خوشی دکھائی دیتی تھی ہر کوئی اپنے رہبر کا منتطر تھا۔

پير, جنوری 27, 2020 11:49

مزید
امام خمینی(رح) نے کس بلڈنگ کو بنانے کا حکم دیا تھا

راوی: ڈاکٹر صادق طبا طبائی

امام خمینی(رح) نے کس بلڈنگ کو بنانے کا حکم دیا تھا

امام خمینی(رح) نے کس بلڈنگ کو بنانے کا حکم دیا تھا

اتوار, جنوری 26, 2020 12:45

مزید
مذہب تشیع ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

مذہب تشیع ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

صدر اسلام سے لے کر آج تک مذہب تشیع مزاحمتی گروہوں کے لئے ایک نمونہ عمل رہا ہے مذہب تشیع نے ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے شعیہ حکام نے کبھی کسی پر ظلم نہیں کیا مذہب تشیع کے عقائد کی بنیاد پر بننے والی حکومتوں نے نہ کبھی ظلم کیا اور نہ ہی کبھی ظلم سہا ہے اگر حکومت اسلامی قوانین کے مطابق بنے اور اس کے چلانے والے شیعہ ہوں تو ایسی حکومت میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوں گے مذہب تشیع میں ہر انسان کو آزادی حاصل ہے اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والے اپنے دشمنوں سے بھی بہترین اخلاق سے پیش آتے ہیں ہمارا مذہب ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سیکھاتا ہے ہمیں اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔

اتوار, جنوری 26, 2020 11:41

مزید
ایران امام خمینی(رح) کا منتظر

ایران امام خمینی(رح) کا منتظر

شاہ کے فرار اور امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر سے حز ب اللہ اور انقلاب کے وفادار مومنین میں ایک جوش و خروش پیدا ہوا ان کی اللہ اکبر کی آواز گذشتہ راتوں سے زیادہ مضبوط تھی دوسری طرف استقبالیہ کمیٹی بھی رہبر انقلاب کی آمد کے مقدمات کوفراہم کرنے میں لگی ہوئی تھی۔

هفته, جنوری 25, 2020 10:25

مزید
امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

جنوری 1979 کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر نے قوم میں ایک ناقابل بیان جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔ ایرانی عوام اپنے رہبر کی وطن واپسی کی خبر سنتے ہی خوشیاں منانے لگی امام خمینی(رح) کے چاہنے والے ایران کے مسلمان ملک کے مختلف کونوں سے اپنے عظیم الشان رہبر کے استقبال کے لئے تہران کی طرف نکل پڑے ملک کی فضایہ نے یہ خبر سنتے ہی اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امام خمینی(رح) کو لانے کے لئے ایک جہاز پرواز انقلاب کے نام سے پیرس بھیجیں گے جہاں سے وہ امام (رہ) کو تہران لے کے آے گا ان ایام میں تہران کی اخبار نے بھی اس خبر(امام خمینی(رح) کی آمد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جاے گی) کو اپنی سرخیوں میں لکھا تھا۔

هفته, جنوری 25, 2020 10:56

مزید
ایران کو سب سے زیادہ خطرہ کس سے  ہے :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ایران کو سب سے زیادہ خطرہ کس سے ہے :رہبر کبیر انقلاب اسلامی

اس اتحاد اور یکجہتی نے اپنے کو کامیاب بنایا ہے لہذا اس اتحاد اور یکجہتی کو اسی طرح برقرا ر رکھیں اس پارٹی بازی کو ختم کر دیں اس گروہ بازی کو چھوڑ دیں یہ حوزوی اور یونیورسٹی کی تقسیم بندی کو چھوڑ دیں اللہ جانتا ہے کہ اس تقسیم بندی اور گروہ بازی سے آپ میں سے ہر کسی کو نقصان پہنچے گا یہ اختلاف اسلام اور اسلامی انقلاب کے لئے مضر ہے ہمیں اس اختلاف سے پرہیز کرنا ہو گی اس اختلاف سے اسلامی انقلاب کو صرف نقصان ہو گا باہر سے آنے والے مہمان بھی ان گروہوں کو دیکھ کر اچھا نہیں سمجھتے ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دوسرے ممالک میں کیا ہورہا ہے ہمیں یہ دیکھنا ہیکہ اسلام کیا کہہ رہا ہے عقل کس بات کا تقاضا کرتی ہے۔

منگل, جنوری 21, 2020 10:30

مزید
ایران اور دنیا کی دوسری بڑی طاقتوں میں دشمنی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

ایران اور دنیا کی دوسری بڑی طاقتوں میں دشمنی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

اس وقت ہمارے ملک کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جتنی مشکلات کا سامنا اسلامی انقلاب نے کیا ہے شاید ہی کسی دوسرے انقلاب نے اتنی مشکلا کا سامنا کیا ہو کیوں کہ دوسرے انقلابوں کو یا کیمنسٹوں کی حمایت حاصل تھی یا ڈیموکراسی کے طرفداروں کی حمایت حاصل تھی ایران کا انقلاب ایک اسلامی انقلاب تھا لہذا کسی نے بھی اس کی حمایت نہیں کی ہمارا انقلاب کسی ایک فرد کی بغاوت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ انقلاب ایک قوم کی تحریک کا نتیجہ ہے اس انقلاب کی خاظر پوری قوم نے مل کر کر جہد و جہد کی ہے ہمارا انقلاب ذاتی مفادات کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ انقلاب اسلام کو زندہ کرنے کے لئے تھا ہم انشاء اللہ اس انقلاب کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کو زندہ کریں گئے اور پوری دنیا کو حقیقی اسلام سے آشنا کریں گے۔

پير, جنوری 20, 2020 12:29

مزید
Page 59 From 89 < Previous | 51 | 52 | 53 | 54 | 55 | 56 | 57 | 58 | 59 | 60 | Next >