منظم کام
راوی: ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی
امام خمینی پورٹل کی رپورت کے مطابق امام خمینی(رح) کی بہو ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) اپنے تمام کاموں کو بڑی نظم سے انجام دیتے تھے چند دن نجف اشرف میں رہنے کے بعد مجھے معلوم ہو چکا تھا کہ امام (رہ) کس ٹائم کیا کام کرتے ہیں حتی میں جب انھیں دیکھتی تھی تو مجھے معلوم ہو جاتا تھا کہ اس وقت کتنے بج رہے ہیں کبھی کبھی امی جان(ساس) سے امام (رہ) کے ٹائم ٹیبل کے بارے سوال کرتی تھی اگر میں امام (رہ) کے ایک دن کا ٹائم ٹیبل بتاوں تو آپ اسے 360 دنوں پر تقسیم کر سکتے ہیں امام (رہ) ہمیشہ ہر کام وقت پر انجام دیتے تھے اور ہمیں بھی نظم کی تاکید کرتے تھے۔