کسی کے بارے میں یہ سوچنا غلط ہے کہ روزہ نہیں رکھتے لیکن افاطاری کے وقت کھانے کے لئے بیٹھ جاتے ہیں اور کھانے کے لئے اپنے آپ کو روزہ دار کی ظاہر کرتے ہیں لیکن ممکن ہے ایک انسان روحانی اور اندرونی کیفیت کی وجہ سے افطار کے دسترخوان پر بیٹھتا ہو ممکن ہے ایک شخص روزہ دار نہ ہو اور رمضان المبارک کی کشتی نجات میں نہ بیٹھا ہو لیکن اگر وہ اپنے دلکے دروازے کو ہلکا سا بھی کھولتا ہے تو ممکن ہے اس کی ہدایت ہو جاے اور وہ بھی اس کشتی نجات کا مسافر بن جاے کیوں کہ اس مبارک مہینے کا ہر لمحہ فرشتوں کی گزرگاہ کا لمحہ ہے۔
منگل, مئی 14, 2019 03:53
قرآن آیات الہی ہے اور بعثت کا مقصد اس عظیم کتاب کا لانا ہے اور اس عظیم کتاب کی تلاوت کرنا اور اللہ کی عظیم آیات کی تلاوت کرنا ہے
منگل, مئی 14, 2019 10:33
ماہ مبارک رمضان، ماہ عبادت و تہذیب نفس ،ماہ تجدید قوای معنوی، شہر اللہ الاعظم کی آمد ہے
اتوار, مئی 12, 2019 11:02
امام خمینی (رح) سے تصویر کھینچنے کے بعد نکلنے کا ارادہ کیا
هفته, مئی 11, 2019 12:20
ہماری مہمان نوازی اور خدا کی مہمان نوازی میں بہت فرق ہے خداوند متعال کی دعوت روزے کے ساتھ ہے لیکن ہماری دعوت میں ہر طرح کا کھانا موجود رہتا ہے ضیافت الہی میں انسان کو اپنے نفس کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے اور ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو شہوت انسانی کا سبب بنتی ہے ہمیں ماہ مبارک کے آداب و قوانین پر عمل کرنا چاہیے یعنی اس کے روحانی آداب پر عمل کریں اس ضیافت الہی کی اہمیت کو سمجھیں یہ ضیافت ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔
پير, مئی 06, 2019 11:40
امام خمینی (رح) کا ماننا ہے کہ اسلام کے سایے میں اسلامی احکام پر عمل کرنے سے انسان اور خاص کر عالم اسلام کو ترقی مل سکتی ہے ہر انسان کے اندر وحدانیت چھپی ہوئی بس اسکو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح امام مہدی علیہ السلام کی غیبت میں بھی بہت سے راز چھپے ہوے ہیں بلکہ یہ غیبت خود ایک راز ہے جیسا کہ امام صادق علیہ السلام غیبت امام زمانہ (عج) کے متعلق ایک شخص کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ غیبت کا مسئلہ ایک الہی امر اور اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
اتوار, اپریل 21, 2019 02:12
ان پاسداران انقلاب کا "جرم" یہ ہے کہ ان کو مظلوم کی آنکھوں میں آنسو اچھے نہیں لگتے، یہ مظلوم کے آنسو پونچھتے ہیں، ان کی داد رسی کرتے ہیں، ان کو جینے کا ہنر سکھاتے ہیں
جمعه, اپریل 12, 2019 10:37
حضرت امام خمینی (رح) پردہ اور چہرہ ڈھانپنے کی بہت تاکید کرتے تھے۔
هفته, مارچ 30, 2019 10:20