امام خمینی (رہ) کو ابتداء ہی سے اس بات کا احساس تھا کہ دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی نمائندگی کرنے دو عظیم طاقتوں کے سیاسی ونظریاتی حملوں کا مقابلہ کرنے اور اسلامی مقاصد کے دفاع وتحفظ کے لئے ایرانی جیالوں کو صف اوّل میں کھڑا ہونا ہے ۔ دنیا والوں پر یہ حقیقت آشکار ہوگی کہ امام کی بے لوث اور بروقت رہنمائی میں امت نے تمام رکیک حملوں کا مقابلہ کیا ۔
بدھ, اکتوبر 23, 2019 02:33
منگل, اکتوبر 22, 2019 10:11
امام خمینی(رہ) فقط ایک قوم کے قائد ورہبر نہ تھے بلکہ ایک ایسی امت کے امام تھے جس نے ساری دنیا میں دین اسلام کی سربلندی کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔انہوں نے اپنی پوری زندگی خدا کی راہ میں صرف کردی ۔ وہ ایک عادل ،شجاع اور دانشمند تھے جو خدائے تعالیٰ کے علاوہ کسی چیز کو خاطر میں نہ لاتے تھے اور امت اسلامیہ کو اپنا مخاطب خیال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی پرخلوص قیادت سے امت اسلامیہ کی زندگی کو معنوی جلا بخشی.
منگل, اکتوبر 22, 2019 10:02
ایرانی صدر حسن روحانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کیلئے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہیں
منگل, اکتوبر 15, 2019 08:59
امام خمینی (رہ) نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو لازمی قرار دیتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کی مشکلات کی وجوہات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کے اتحاد اور عربی ممالک کے سربراہوں کی سستی ، غفلت اور خیانت کی وجہ سے فلسطین میں ساری مشکلات پیدا ہوئی ہیں اور قدس میں پیدا ہونے والی ہمارے بھائیوں کی تمام مشکلات عربی ممالک کے سربراہوں کی سستی و غفلت کی وجہ سے ہیں۔
هفته, اکتوبر 12, 2019 08:46
رہبرانقلاب اسلامی نے عالمی سطح پر تیز رفتار سائنسی ترقی کے ماحول میں ایران میں سائنسی ترقی کا عمل جاری رکھنے کو ضروری اور حیاتی قراردیا
جمعه, اکتوبر 11, 2019 09:44
میرے لئے مکان کوئی اہمیت نہیں رکھتا میرے لئے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ شرعی ذمہ داری ہے ہمیں شرعی ذمہ داری کو ادا کرنا چاہیے میں جہاں بھی رہوں اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کروں گا مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ میں کہاں جا رہا ہوں میں جہاں بھی جاوں گا اسلام دفاع اور ظالم کی مذمت کروں گا مجھے کسی کی دھمکیوں کا کوئی خوف نہیں مجھے صرف پانے رب کا ڈر ہے میں ہمیشہ ظالم کے خلاف بولوں گا ہمارے ائمہ اور انبیاء علیھم السلام کی یہی سیرت تھی کہ وہ ظالم کی مذمت اور مظلوم کی حمایت کرتے تھے۔
اتوار, اکتوبر 06, 2019 02:48
امام خمینی (رح) نے 5/ اکتوبر کو پیرس کے ارادہ سے بغداد کو ترک کردیا اور 6/اکتوبر کو پیرس پہونچ گئے۔
هفته, اکتوبر 05, 2019 09:55