ایران کے اعلی حکام کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا رد عمل
ان ایام میں کچھ جوانوں کی شہادت کی وجہ سے ہماری قوم دکھی ہے یہ ایام ہماری قوم کےلئے مصیبت کے ایام ہیں لیکن اسلام کی راہ میں جان کی قربانی دینا ہمارے لئے سعادت کی بات ہے ہم پوری دنیا کے سامنے سرفراز ہیں کیوں کہ ہم نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا ہے ہم نے ظالم حکمرانوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ایرانی قوم اور ایران کے جوانوں نے عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت کی ہے اس ملک کی فوج کے اعلی حکام نے ہمیشہ دہشتگردی اور ظلم کے خلاف جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گئے ہماری شہادتیں ہی ہماری کام کے صحیح اور حق پر ہونے کی دلیلیں ہیں جتنا ہمارے جوانوں کو شہید کیا جاے گا اتنا ہی ہماری قوم بیدار ہو گی۔
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 19 دیماہ کی مناسبت سے تہران ریفائنری کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران فرمایا میں کہاں سے شروع کروں اور کیا کہوں حالیہ ایام میں ایران کے مسلمانوں نے جن مصیبتوں کا سامنا کیا ہے وہ کم نہیں ہیں میں اپنی قوم کی خدمت میں ان مصیبتوں کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتا ہوں یہ مصیبتیں ہماری لئے نعمت ہیں یہ قربانیاں اور شہادتیں ہمارے لئے سعادت ہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے ایرانی شہداء کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایاان ایام میں کچھ جوانوں کی شہادت کی وجہ سے ہماری قوم دکھی ہے یہ ایام ہماری قوم کےلئے مصیبت کے ایام ہیں لیکن اسلام کی راہ میں جان کی قربانی دینا ہمارے لئے سعادت کی بات ہے ہم پوری دنیا کے سامنے سرفراز ہیں کیوں کہ ہم نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا ہے ہم نے ظالم حکمرانوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ایرانی قوم اور ایران کے جوانوں نے عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت کی ہے اس ملک کی فوج کے اعلی حکام نے ہمیشہ دہشتگردی اور ظلم کے خلاف جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گئے ہماری شہادتیں ہی ہماری کام کے صحیح اور حق پر ہونے کی دلیلیں ہیں جتنا ہمارے جوانوں کو شہید کیا جاے گا اتنا ہی ہماری قوم بیدار ہو گی۔
۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ایران کے مسلمانوں کو مبارکبادی دیتے ہوہے فرمایا کہ میں ان قربانیوں اور شہادتوں پر ایران کے مسلمانوں کی خدمت میں تبریک ہیش کرتا ہوں یہ قربانیاں اسلام کی راہ میں ہیں اللہ جسے انتخاب کرتا ہے اسی سے قربانی لیتا ہے ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی نے ہمیں انتخاب کیا ہے تانکہ ہم اس کے دین کو احیا کر سکیں الحمد للہ ایرانی قوم نے بغیر کسی کی مدد کے اسلام کی خاظر اسلام کی راہ میں خود ہی اپنی تحریک کا آغاز کیا ایران کے مسلمانوں نے بغیر کسی خوف اور ڈر کے اس تحریک کو آگے بڑھایا جس کے نتیجے میں آج ایران ایک اسلامی ملک کی شکل میں ان مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہے جس طرح آپ نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوے اغیار کو ملک سے نکالا ہے اور ان کی سازشوں کو ناکام بیانا ہے اسی طرح ہمیشہ یکجہتی اور اخلاص سے اس تحریک چلانا ہو گا۔