عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
وفات حضرت زینب  (س)

وفات حضرت زینب (س)

حضرت فاطمۃ الزہراء کی بیٹی حضرت زینب (س) وہ عظیم ہستی ہیں کہ چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود آج تک آپ کا کوئی ثانی نہیں

منگل, مارچ 10, 2020 09:05

مزید
اسلام صرف عبادت کا نام نہیں ہے

اسلام صرف عبادت کا نام نہیں ہے

اسلام صرف عبادت کا نام نہیں ہے اسلام صرف عبادات کی تعلیم اور تعلم کا نام نہیں ہے اسلام سیاست کا نام ہے اسلام سیاست سے دور نہیں ہے

بدھ, فروری 19, 2020 02:13

مزید
بہشت زہرا سلام اللہ علیھا میں امام خمینی(رح) کی تاریخی تقریر

بہشت زہرا سلام اللہ علیھا میں امام خمینی(رح) کی تاریخی تقریر

اسلامی انقلاب کے بانی سالوں جلاوطنی گزارنے کے بعد ایک فروری 1979 کو اپنے وطن واپس پہنچے جہاں ہزاروں چاہنے والے آپ کے استقبال کے لئے موجود تھے امام (رہ) مہرا آباد ہوائی اڈے سے سیدھا بہشت زہرا(س) پہنچے جہاں انہوں لاکھوں کی تعداد میں موجود اپنے چاہنے والوں کے درمیان ایک تاریخی تقریر کی۔

هفته, فروری 01, 2020 03:47

مزید
امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کے فرزند، مالک زمان شہید سرافراز سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع مکتب امام (رہ) کے کے پیرو کاروں کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتے ہیں اسی مناسبت سے قربانی اور ایثار کے بارے میں امام خمینی(رح) کے نظریات کو ذکر کر رہے ہیں امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ہم شہادت کو بہت بڑی کامیابی سمھھجتے ہیں اور ہماری قوم بھی شہادت کو دل و جان سے قبول کرتی ہے ہم جنگ سے کوئی خوف نہیں ہم مجاہد ہیں لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے ہماری قوم شہادت کو سعادت سمجھتی ہے ہمارے جوان شہادت کی آرزو کرتے ہیں جس قوم کی ثقافت شہادت ہو اسے موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنا دفاع ضرور کریں گے۔

هفته, جنوری 04, 2020 02:29

مزید
نکاح موقت (متعہ) کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کا جواب

نکاح موقت (متعہ) کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کا جواب

بی بی سی نے عراق میں نکاح متعہ کے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس پر ہر شخص اپنے اپنے انداز میں رد عمل ظاہر کر رہا ہے

بدھ, اکتوبر 09, 2019 09:32

مزید
بچوں کی تربیت کیوں ضروری ہے: امام خمینی(رح)

بچوں کی تربیت کیوں ضروری ہے: امام خمینی(رح)

بچوں کی تربیت کرنا ماں باپ کی ذمہ داری ہے بچوں کی تربیت میں ماں باپ کا اہم کردار ہوتا ہے تربیت کے اعتبار سے بچوں کے لئے اُن کا گھر تربیت کی پہلی کلاس ہیں جہاں بچے اپنی زندگی کے مبانی کو سیکھتے ہیں اور وہ اسی کلاس سے اچھے اور برے کو پہچاننے ہیں بچوں کے لئے گھریلو زندگی سماجی زندگی میں ورود کے لئے ایک مقدمہ ہے اسی گھر سے بچہ سماج میں زندگی بسر کرنا سیکھتا ہے یہی ماں باپ ہیں جو اپنے بچے کو انسان بنا سکتے ہیں اور انھی ماں باپ کی وجہ سے بچے کے اندر حیوانی ابعاد پیدا ہوتے ہیں ہر جگہ سے زیادہ بچہ اپنے والدین سے متاثر ہوتا ہے والدین ہی اپنے بچے کے لئے سب سے بہترین درسگاہ ہیں۔

اتوار, ستمبر 15, 2019 01:26

مزید
بچوں کی تربیت کے بارے امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟

بچوں کی تربیت کے بارے امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟

بچوں کی تربیت کے بارے امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟

اتوار, ستمبر 01, 2019 11:46

مزید
Page 3 From 8 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8