ایک پرائمری اسکول کی طالبہ کا رہبر کبیر انقلاب اسلامی کو خط اور ان کا جواب
اما خمینی (رح) نے پرائمری اسکول کی ایک طالبہ کے خط کے جواب میں لکھا تھا میری بچی میں نے آپ کے محبت بھرے خط کو پڑھا ہے کاش آپ مجھے نصیحت کرتے مجھے اس کی سخت ضرورت ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی نے بچوں اور نوجوانوں کے یوم ادب کے موقع پر تہران کے فاطمیہ پرائمری اسکول کی ایک طالبہ کے اس خط کے کچھ حصے کو نشر کیا ہے جو اس نے 13 آذر 1361 ہجری شمسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب حضرت امام خمینی کو لکھا تھا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ہمارے پیارے اور قابل احترام امام روح خدا خمینی کی خدمت میں سلام عرض ہے ہم فاطمیہ پرائمری اسکول کی پانچویں کلاس کی طالبات ہیں ہم نے اپنی دینی کتاب میں امام محمد تقی علیہ السلام کا وہ خط پڑھا جو انہوں نے سیستان کے گورنر کو نصیحت کرتے ہوے لکھا تھا لہذا ہم نے بھی فیصلہ کیا کہ آپ ایک خط کے ذریعے نصیحت کریں لیکن امام ہم آپ کو نصیحت نہیں کر سکتے کیوں کہ آپ بڑے ہیں اور تمام گناہوں سے دور ہیں آپ وہ بت شکن امام ہیں جن کی چالیس سال سے نماز شب قضا نہیں ہوئی ہے آپ وہ ہیں جنہوں نے ہمیں برائیوں اور بی ایمانی سے نکال کر نجات کے کنارے تک پہنچایا ہے ہم محرم اور صفر میں عزاداری کرتے ہیں زیادہ نہیں ہنستے ہیں بلکہ سینہ زنی اور نوحہ خوانی کرتے ہیں کیوں کہ آپ نے اس کام کی تاکید کی ہے۔
ہمارے امام اگر ہم آپ کے نورانی چہرے کو قریب سے دیکھ سکتے تو بہت اچھا تھا لیکن پھر بھی شکر ہے ہمارے اندر آپ کو خط لکھنے کی لیاقت پیدا ہوئی ہے اے ہماری جان خمینی آپ ہم سب بچوں کے باپ ہیں ہم آپ کو روی زمین پر ریت اور دریا میں موجود پانی کے برابر چاہتے ہیں اے کاش ہمارے مدرسہ کے ذمہ داران کچھ ایسا کرتے جس سے ہم آپ کو قریب سے دیکھ سکتے لیکن ہم سب امیدوار ہیں کہ اپنی عمر میں ایک بار آپ کو قریب سے دیکھیں گے ہم نے آپ کی شان میں جو الفاظ لکھیں ان پر ہم معافی چاہتے ہیں لیکن ہم کیا کریں کہ آپ کی تعریف میں قلم خود چلنے لگتا ہے۔
اے امام آپ جان لیں کہ ہم آپ کو کوفے کے لوگوں کی طرح تنھا نہیں چھوڑیں گے امام ہم بچپنے سے ہی نماز پڑھ رہے ہیں اور سر پر روسری اوڑھ رہے ہیں اور ہم اسی طرح امریکا اور دوسرے استعماری ممالک کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔
امام خمینی (رح) نے طالبات کے خط کا جواب میں لکھا تھا میرے پیارے بچو میں نے آپ کے محبت بھرے کو خط پڑھا ہے اے کاش آپ لوگوں نے مجھے نصیحت کی ہوتی مجھے اس کی بہت سخت ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ آپ محنت سے سبق پڑھیں گے اور اسلامی وظائف پر جو انسان کی تعمیر کرتے ہیں عمل کریں گے آپ اپنے اخلاق کو اچھا بنائیں اور اپنے ماں باپ کی اطاعت اور خدمت کو غنیمت سمجھیں اور ان کو راضی رکھیں اور اپنے اساتید کا بہت زیادہ احترام کریں کوشش کریں کہ اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے مفید ثابت ہوں پروردگار سے دعا گو ہوں کہ پروردگار آپ سب کو علم اور عمل میں ترقی دے۔