حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ ولادت با سعادت ۲۰ جمادی الثانی ہے اور امام خمینی (رہ) کی ولادت بھی اسی تاریخ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں حقیقت میں اگر ایک انسان کامل کو ایک عورت کے وجود میں متعارف کرایا جائے تو اس کا واحد مصداق حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔ امام خمینی (رہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ کی ولادت کا دن ایک عظیم الشان دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون نے اس دنیا میں قدم رکھا جو تمام مردوں میں موجودہ تمام اچھی صفات کی برابری کرتی ہیں، ایک ایسی خاتون دنیا میں تشریف لائی ہیں جو تمام انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں بلکہ ایسی خاتون دنیا میں آئی ہے جس کے اندر تمام انسانی حیثیات جلوہ نما ہیں۔ ایک اور مقام پر امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کا دن نہایت ہی عظیم الشان دن ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے معاشرہ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا اور اس کا وجود زمانہ جاہلیت میں مختلف اقوام کے نزدیک شرمساری اور شرمندگی کا سبب شمار کیا جاتا تھا، ایسے فاسد اور خوف زدہ ماحول میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے ذریعہ عورت

منگل, جنوری 28, 2020 10:45

مزید
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىّ‏ِ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىّ‏ِ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔

منگل, جنوری 28, 2020 10:35

مزید
ایران امام خمینی(رح) کا منتظر

ایران امام خمینی(رح) کا منتظر

شاہ کے فرار اور امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر سے حز ب اللہ اور انقلاب کے وفادار مومنین میں ایک جوش و خروش پیدا ہوا ان کی اللہ اکبر کی آواز گذشتہ راتوں سے زیادہ مضبوط تھی دوسری طرف استقبالیہ کمیٹی بھی رہبر انقلاب کی آمد کے مقدمات کوفراہم کرنے میں لگی ہوئی تھی۔

هفته, جنوری 25, 2020 10:25

مزید
حضرت زہراء (س) کی اجتماعی اور سیاسی زندگی

حضرت زہراء (س) کی اجتماعی اور سیاسی زندگی

حضرت زہراء (س) اپنے والد بزرگوار کی حیات طیبہ میں بھی اسلام اور قرآن کی حقانیت کے لئے قربانی دی اور آپ (ص) کی رحلت کے بعد جب لوگوں نے خلافت جیسے الہی منصب اور فدک کو غصب کرلیا گیا

هفته, جنوری 25, 2020 12:12

مزید
امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

جنوری 1979 کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر نے قوم میں ایک ناقابل بیان جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔ ایرانی عوام اپنے رہبر کی وطن واپسی کی خبر سنتے ہی خوشیاں منانے لگی امام خمینی(رح) کے چاہنے والے ایران کے مسلمان ملک کے مختلف کونوں سے اپنے عظیم الشان رہبر کے استقبال کے لئے تہران کی طرف نکل پڑے ملک کی فضایہ نے یہ خبر سنتے ہی اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امام خمینی(رح) کو لانے کے لئے ایک جہاز پرواز انقلاب کے نام سے پیرس بھیجیں گے جہاں سے وہ امام (رہ) کو تہران لے کے آے گا ان ایام میں تہران کی اخبار نے بھی اس خبر(امام خمینی(رح) کی آمد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جاے گی) کو اپنی سرخیوں میں لکھا تھا۔

هفته, جنوری 25, 2020 10:56

مزید
عراق میں امریکہ کے خلاف تاریخی احتجاج

عراق میں امریکہ کے خلاف تاریخی احتجاج

عراق میں امریکہ کی غاصبانہ موجودگی کے خلاف ہونے والا ملین مارچ اس وقت اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

جمعه, جنوری 24, 2020 09:43

مزید
شورائے انقلاب اسلامی کی تاسیس

شورائے انقلاب اسلامی کی تاسیس

حضرت امام خمینی (رح) کے ایران آنے سے پہلے ہی دن سے حکومت بنانے، پارلیمنٹ، مجلس موسسان اور مجلس خبرگان بنانے سے متعلق اس شورا میں بات ہورہی تھی

اتوار, جنوری 12, 2020 08:17

مزید
امریکہ سے سخت بدلہ لیں گے:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

امریکہ سے سخت بدلہ لیں گے:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت بدلہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرہ بن گيا ہے۔

منگل, جنوری 07, 2020 02:36

مزید
Page 16 From 41 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >