Page No: 1
Print
Page List
Bibliography

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ ولادت با سعادت ۲۰ جمادی الثانی ہے اور امام خمینی (رہ) کی ولادت بھی اسی تاریخ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں حقیقت میں اگر ایک انسان کامل کو ایک عورت کے وجود میں متعارف کرایا جائے تو اس کا واحد مصداق حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔ امام خمینی (رہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ کی ولادت کا دن ایک عظیم الشان دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون نے اس دنیا میں قدم رکھا جو تمام مردوں میں موجودہ تمام اچھی صفات کی برابری کرتی ہیں، ایک ایسی خاتون دنیا میں تشریف لائی ہیں جو تمام انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں بلکہ ایسی خاتون دنیا میں آئی ہے جس کے اندر تمام انسانی حیثیات جلوہ نما ہیں۔ ایک اور مقام پر امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کا دن نہایت ہی عظیم الشان دن ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے معاشرہ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا اور اس کا وجود زمانہ جاہلیت میں مختلف اقوام کے نزدیک شرمساری اور شرمندگی کا سبب شمار کیا جاتا تھا، ایسے فاسد اور خوف زدہ ماحول میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے ذریعہ عورت



Open Content
پرنٹ کریں | ای میل کریں