ایران سے کسی بھی جنگ میں امریکا کو نقصان ہو گا:بانی انقلاب اسلامی

ایران سے کسی بھی جنگ میں امریکا کو نقصان ہو گا:بانی انقلاب اسلامی

بین الاقوامی قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کے سفیر کو حق نہیں ہیکہ وہ اپنے ملک کے لئے کسی دوسرے ملک کی جاسوسی کرے ہر ملک کے سفیر کے کچھ سیاسی فرائض ہوتے ہیں اور ہر سفیر کے لئے کچھ قوانین بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں امریکا نے سفارتخانے کے نام ایک جاسوسی کا اڈہ کا قائم کیا ہوا تھا جس کو ہماری قوم نے اپنے قبضے میں لے کر جاسوسی کے ایک اڈے کو ختم کیا ہے اور جن جاسوسوں کو ہم نے وہاں سے گرفتار کیا ہے ان سے قانون کے مطابق پوچھ تاچھ ہو گی اور اس کے بعد ان پر مقدمہ بھی چلایا جاے گا۔

منگل, نومبر 19, 2019 05:40

مزید
نماز جمعہ ایک سیاسی عبادت ہے: امام خمینی(رح)

نماز جمعہ ایک سیاسی عبادت ہے: امام خمینی(رح)

نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی مسائل کو بیان ہونا چاہیے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسلمانوں کی مشکلات اور ان کے لئے راہ حل کو بیان کرنا چاہیے محمد رضا خان کی جنایات اور مظالم کو ان خطبوں میں بیان کرنےکی ضرورت ہے اس کے علاوہ ایران کی مظلوم عوام کو انھی خطبوں کے ذریعے شاہ کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دینی چاہیے نماز جمعہ ایک ایسی عبادت ہے جو سیاست کے ساتھ مدغم ہے اسلام میں سیاسیت عین دیانت ہے یہاں سیاست دین سے الگ نہیں ایسا نہیں ہیکہ لوگ جائیں اور عبادت کر کے چلے آئیں اور کوئی ان کی اقتصادی، مذھبی اور ثقافتی مشکلات بیان نہ کرے بلکہ نماز جمعہ میں دینی مسائل کے ساتھ ساتھ لوگوں کی دنیاوی زندگی سے متعلق مسائل کو بھی بیان کرنا چاہیے۔

جمعرات, نومبر 07, 2019 05:09

مزید
امریکا ہمارا کچھ  نہیں بگاڑ سکتا:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ایسے موڑ پر پہنچا چکا ہے جہاں وہ بہت دولت خرچ کر رہا ہے لیکن اسے کوئی نتیجہ نہیں مل رہا یہی امریکا کے زوال کی نشانی ہے امریکا اپنی فوجی طاقت سے دنیا پر حکومت نہیں کر سکتا امریکا اپنی فوجی طاقت کو اپنی سیاسی طاقت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے آج امریکا کے حامی بھی امریکہ سے نا امید ہو چکے ہیں اور وہ اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ مشکل وقت میں امریکہ ان کا ساتھ بھی چھوڑ دے گا۔

جمعرات, اکتوبر 10, 2019 12:06

مزید
امام خمینی(رح) عراق سے کویت کیوں گے؟

امام خمینی(رح) عراق سے کویت کیوں گے؟

1978 میں امام خمینی(رح) کی تقریریں ایران اور عراق میں بہت زیادہ نشر ہو رہیں تھیں جن کی وجہ سے بعثی حکمرانوں کو اپنی حکومت کے لئے خطرہ محسوس ہونے لگا اسی وجہ سے بعثی حکمراں امام خمینی(رح) کے ساتھیوں کو پریشان کرنے لگے تھے لھذا امام (رہ) نے 4 اکتوبر کو عراق سے کویت کی طرف ہجرت کی لیکن کویت کی حکومت نے امام (رہ) کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس بصرہ چلے گئےوہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد آپ کربلا اور جف اشرف تشریف لے آے۔

پير, اکتوبر 07, 2019 01:10

مزید
عزاداروں کے اشکوں نے مکتب حسینی کو زندہ رکھا ہے:امام خمینی(رح)

عزاداروں کے اشکوں نے مکتب حسینی کو زندہ رکھا ہے:امام خمینی(رح)

اسلامی انقلاب کے بانی اُن افراد میں سے ایک تھے جنہوں نے قیام امام حسین علیہ السلام کی گہرایوں کو سمجھا ہے یہ اسلام امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی وجہ سے باقی ہے امام عالی مقام نے اپنے مال، اولاد اور جان کی قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا ہے امام حسین علیہ السلام نے اس اسلام کے لئے اپنے جوانوں اور اصحاب کی قربانی دی ہے امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو مضبوط اور ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے قیام کیا تھا جبکہ اس راستے میں ان کے ساتھ ایک ایک محدود تعداد تھی۔

بدھ, ستمبر 04, 2019 11:34

مزید
اسلامی انقلاب جہان کے لئے رحمت ہے:امام خمینی(رح)

اسلامی انقلاب جہان کے لئے رحمت ہے:امام خمینی(رح)

جب ہماری قوم کو کامیابی نصیب ہوئی اور ہماری قوم نے تمام جنایتکاروں اور خیانتکاروں کو میدان سے نکال دیا ہم نے تمام گروہوں بلکہ پوری قوم کے لئے بابِ رحمت کھول دیا، اور رحم دلی کے ساتھ عمل انجام پایا۔

جمعرات, اگست 29, 2019 05:29

مزید
مسلمانوں کے دشمن مساجد سے کیوں ڈرتے ہیں: امام خمینی(رح)

مسلمانوں کے دشمن مساجد سے کیوں ڈرتے ہیں: امام خمینی(رح)

مسجد برکات اور اسمانی خیرات کے نزول کی جگہ ہے مسجد راز و نیاز کی جگہ ہے مسجد عشق و محبت کی جگہ ہے مسجد ایثار اور محبت کی جگہ ہے مسجد زمین پر بھشت خدا کی تجلی ہے مسجد زمین پر اللہ کا گھر ہے صدر اسلام میں مسجد نے اسلام کی گسترش میں اہم کردار ادا کیا ہے مسجد تعلیمی، ثقافتی اور سیاسی امور کا مرکز تھی صدر اسلام میں سارے فیصلے مسجد میں کئے جاتے تھے مسجد سے ہی مسلمانوں کو دشمنان اسلام کے خلاف جہاد کرنے کے لئے تیار کیا جاتا تھا پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے مسجد سے ہی مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔

جمعرات, اگست 22, 2019 01:23

مزید
کشمیر میں ہو رہے قتل عام کے خلاف تہران میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

کشمیر میں ہو رہے قتل عام کے خلاف تہران میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

آج صبح دس بجے یونیورسٹی کے طلباء نے اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے جمع ہر کر کشمیر میں ہو رہے ظلم کی مذمت کی طلباء نے اپنے ہاتھوں میں کشمیر کے حق میں لکھے ہوے انگلش اور ہندی کے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں انہوں نے ہندوستانی حکومت کے فیصلے کو آئین کے خلاف قرار دیا اور حکومت اور عوام سے بھی کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

جمعرات, اگست 08, 2019 03:53

مزید
Page 5 From 12 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | Next >