نماز جمعہ ایک سیاسی عبادت ہے: امام خمینی(رح)
نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی مسائل کو بیان ہونا چاہیے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسلمانوں کی مشکلات اور ان کے لئے راہ حل کو بیان کرنا چاہیے محمد رضا خان کی جنایات اور مظالم کو ان خطبوں میں بیان کرنےکی ضرورت ہے اس کے علاوہ ایران کی مظلوم عوام کو انھی خطبوں کے ذریعے شاہ کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دینی چاہیے نماز جمعہ ایک ایسی عبادت ہے جو سیاست کے ساتھ مدغم ہے اسلام میں سیاسیت عین دیانت ہے یہاں سیاست دین سے الگ نہیں ایسا نہیں ہیکہ لوگ جائیں اور عبادت کر کے چلے آئیں اور کوئی ان کی اقتصادی، مذھبی اور ثقافتی مشکلات بیان نہ کرے بلکہ نماز جمعہ میں دینی مسائل کے ساتھ ساتھ لوگوں کی دنیاوی زندگی سے متعلق مسائل کو بھی بیان کرنا چاہیے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے دوسرے ممالک میں مقیم ایرانیوں سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی مسائل کو بیان ہونا چاہیے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسلمانوں کی مشکلات اور ان کے لئے راہ حل کو بیان کرنا چاہیے محمد رضا خان کی جنایات اور مظالم کو ان خطبوں میں بیان کرنےکی ضرورت ہے اس کے علاوہ ایران کی مظلوم عوام کو انھی خطبوں کے ذریعے شاہ کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دینی چاہیے نماز جمعہ ایک ایسی عبادت ہے جو سیاست کے ساتھ مدغم ہے اسلام میں سیاسیت عین دیانت ہے یہاں سیاست دین سے الگ نہیں ایسا نہیں ہیکہ لوگ جائیں اور عبادت کر کے چلے آئیں اور کوئی ان کی اقتصادی، مذھبی اور ثقافتی مشکلات بیان نہ کرے بلکہ نماز جمعہ میں دینی مسائل کے ساتھ ساتھ لوگوں کی دنیاوی زندگی سے متعلق مسائل کو بھی بیان کرنا چاہیے۔۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ اسلام وہ مذہب ہے جس میں کسی قسم کا انحراف نہیں ملتا آپ قرآن کریم کو دیکھ لیں کہ اس میں ہر چیز ملتی ہے کیوں قرآن کریم انسانوں کی ہدایت اور انسان سازی کے لئے نازل ہوا ہے ہر وہ چیز جس کی انسان کو ضرورت ہے ہر وہ چیز جو انسانوں سے مربوط ہے قرآن کریم میں موجود ہے یعنی ہر وہ چیز جس کی انسان کو ضرورت ہے اسلام نے اسے بیان کیا ہے انسان کے ہر عمل کا تعلق اسلام سے ہے لھذا مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ اسلامی حکومت کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کو اسلامی قوانین کے مطابق زندگی بسر کرنا سیکھاے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا اس وقت ایران میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور ایسے ملک جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہو وہاں اگر کوئی اسلام کے خلاف عمل کرے گا تو کسی بھی مسلمان کو اس طرح کا عمل قابل قبول نہیں اسی وجہ سے ایران کے مسلمان شاہ کے خلاف سڑکوں پر ار آے ہیں ایرانی مسلمان اسلامی حکومت کی مانگ کر رہے ہیں جو ان کا حق ہے شاہ کو ایرانی عوام کے سامنے تسلیم ہونا پڑے گا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جس دن شاہ اپنے حامیوں کے ساتھ ملک چھوڑ کر فرار ہو گا۔ امام خمینی(رہ) نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرمایا شاہ اس وقت لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں د ے رہا۔