اسلامی جمہوریہ ایران کی ریاست ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن آج بھی امام خمینی(رح) سے خوفزدہ ہیں دشمن آج بھی امام خمینی(رح) کا نام سنتے ہی کانپنے لگتے ہیں کیوں کہ امام خمینی (رح) نے دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلام کو پہنچایا ہے امام راحل نے مظلوم کو ظالم کے خلاف بولنے کی قوت بخشی ہے امام (رح) کا یہ عمل دنیا میں کم نظیر ہے اس وقت ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ ہم اسلامی انقلاب کے بانی کے اقدار پر عمل کرتے ہوے دنیا میں مظلومین کی حمایت کریں اسلامی انقلاب کا مقصد ہی ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی حمایت تھا۔
اتوار, نومبر 17, 2019 06:45
حالیہ دنوں میں ایرانی عوام نے احتجاجوں اور نعروں سے اس بات کو واضح کر دیا ہیکہ وہ پہلوی بادشاہت کو نہیں چاہتے ایرانی عوام نے شاہ اور اس کی حکومت کے خلاف راے دے دی ہے اب اگر کوئی ایرانی عوام کی مخالفت کرے گا اور شاہ کو باقی رکھنے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم اس کا مقابلہ کرے گی ہماری قوم اپنا حق لینا جانتی ہے شاہ نے ایرانی قوم سے غداری کی ہے اس نے ایرانی عوامی کی پوری دولت امریکہ کو دے کر اس کے بدلے میں تھوڑا سا لوہا لیا ہے یہ لوہا ہمارے کس کام کا ہے امریکہ نے ہماری قوم کا خون پی کر اس کی ثقافت کو خراب کیا ہے اس نے ہمارے جوانوں کا قتل عام کیا ہے۔
هفته, نومبر 16, 2019 07:20
شیعہ سنی میں اختلاف ڈالنے والے کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
هفته, نومبر 16, 2019 04:27
عالم اسلام میں وحدت کیلئے دلیر رھبر کی اہم ضرورت
هفته, نومبر 16, 2019 09:14
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔
جمعه, نومبر 15, 2019 05:07
ہر وہ آواز جو اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے بانی کے فرمان اور ان کے جانشین کی راہنمائی میں وحدت اسلامی کی پرچمدار ہے اسلام نے مسلمانوں کی کامیانی کا راز اس آیت وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقواکے ذریعہ بیان کر دیا ہے یہ آیت مسلمانوں کی پہچان ہے اگر مسلمان کامیابی چاہتے ہیں تو یہ آیت انھیں کامیابی کا راستہ بتا رہی ہے اور اگر مسلمانوں کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی ہیں تو وہ بھی اس آیت میں موجود ہیں یہ آیت ہماری کامیابی اور سعادت کی کنجی ہے ہماری کامیابی اور جیت اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے۔
جمعرات, نومبر 14, 2019 11:38
امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے بارے میں وحدت آفرین اور اہم پوائنٹ کے عنوان سے برادری کا ذکر ہوا ہے
بدھ, نومبر 13, 2019 09:01
جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈالتے ہیں وہ نہ شیعہ اور نہ سنی ہیں ایسے افراد صرف مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں صرف مسلمان ہونے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ حقیقت میں وہ اسلام پر ایمان ہی نہیں لائے ایسے افراد نہ کتاب خدا پر ایمان لائے ہیں اور نہ ہی دین خدا پر ایمان لائے ہیں اگر کتاب خدا پر ایمان لائے ہوتے تو فرمان خدا کے مطابق عمل کرتے جس کا اسلام پر ایمان ہوگا وہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی بر قرار کرنے کی کوشش کرے گا نہ کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کر کے انھیں کمزور بنانے کی کوشش کرے گی۔
منگل, نومبر 12, 2019 04:16