احتجاجی مظاہرہ

حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی حملے میں حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی طرف سے پریس کلب پر احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس، آئی ایس او، المصطفی اسکاؤٹس، پیام اسکاؤٹس، اصلاح امت حیدرآباد کے کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں سید شمیم نقوی، علامہ آغا محمد قمبرانی، سید ظفر عباس نقوی، مصطفی علی حیدری، رحمن رضا عباسی و دیگر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک اسلامی ملک کی فوج کے جنرل تھے جن کو امریکا نے مسلمان دشمنی میں عراق میں حملہ کرکے شہید کیا، جنرل سیمانی کی شہادت اسلای ممالک کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کی امریکا کو قیمت چکانی پڑے گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اسلامی فوج کا ایک سچا سپاہی تھا جس کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا، وہ مسلمانوں سمیت تمام انسانوں سے محبت کرتے تھے جبکہ اسرائیکل اور امریکا اور ان کے حواری یہ مسلسل کوشش کررہے تھے کہ مسلمانوں کے ایسے لیڈر کو ختم کیا جائے، کشمیر، بھارت، یمن، فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان امریکا، اسرائیل اور ان کے حامی سعودی عرب اور بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے اور اقوام متحدہ میں ان کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام مجاہد اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ، ابومہدی المہندسؒ اور دیگر باوفا ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر شیطان بزرگ، فرعون زمان امریکا اور اسرائیل کے خلاف خراسان امام بارگاہ تا گرومندر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا، معروف نوحہ خواں علی  صفدر رضوی و دیگر نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ۔ ریلی میں علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ سجاد مہدوی سمیت عاشقان شہداء اور کنیزان زینب (ع) کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اللہ اللہ اکبر ۔۔۔ امریکا شیطان الاکبر کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع ہوکر چائنہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں اور خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی اور امریکہ مخالف نعرے لگائے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا سید علی رضوی نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے۔ اسے جب بھی موقع ملا اس نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا۔ امریکی کی دوستی کو بدترین دشمنی میں بدلتے ہوئے مسلمان حکمرانوں نے متعدد بار دیکھا ہے۔ عالم اسلام کو اپنی بقا و سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہوگا۔

 احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ عراق کے اندر امریکہ کی نگرانی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے انبیا و اصحاب کرام رضوان اللہ کی قبروں کو مسمار کرکے اجساد مبارکہ کی توہین جیسے انتہائی اقدام شروع کر دیے تھے جنہیں روکنے کے لیے جنرل قاسم سلمانی نے علم جہاد بلند کیا اور عراق کو داعش کے نجس وجود سے پاک کیا۔ مقدسات کی حفاظت کرنے والے قاسم سیلمانی امت مسلمہ کے عظیم سپاہی تھے۔ امریکہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے انہیں شہید کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد خطیب علامہ اختر عباس نے کہا امریکہ کا یہ بزدلانہ فعل اس کے زوال کی نوید ثابت ہوگا۔ اب مصلحت پسندی کی بجائے جرات مندانہ فیصلوں کی گھڑی ہے۔

ای میل کریں