سوال: حضرت آیت اﷲ!مسلمانوں کیلئے بالعموم اور مسلمانان لبنان اور فلسطینی عوام کیلئے بالخصوص، لبنان کے حالیہ واقعات کے بعد آپ کیا پیغام دیتے ہیں ؟
جواب: سب مسلمانوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ ان کے پاس تمام وسائل موجود ہیں ، ان کے پاس عظیم افرادی قوت ہے اور بہت سے ممالک ان کے کنٹرول میں ہیں ۔ انھیں چاہیے کہ با ہم متحد ہوجائیں ۔ اگر وہ متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی سپر پاور ان پر تجاوز نہیں کرسکتی۔ مسلمانوں کی سب مصیبتیں ان میں موجود اس افتراق کی وجہ سے ہیں ۔ مسلم اقوام کو آپس میں متحد ہوجانا چاہیے۔ حکومتوں کو مجبور کریں کہ وہ تفرقے سے باز آجائیں اور دوسروں کے مفادات کیلئے کام کرنا چھوڑ دیں ۔
لبنانی اخبار ’’ النہار‘‘ کو انٹرویو؛ صحیفہ امام، ج ۳، ص ۴۴۵