حضرت آیت اﷲ!مسلمانوں کیلئے بالعموم اور مسلمانان لبنان اور فلسطینی عوام کیلئے بالخصوص، لبنان کے حالیہ واقعات کے بعد آپ کیا پیغام دیتے ہیں ؟

سب مسلمانوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ ان کے پاس تمام وسائل موجود ہیں

ID: 59794 | Date: 2019/07/21

سوال:  حضرت آیت اﷲ!مسلمانوں  کیلئے بالعموم اور مسلمانان لبنان اور فلسطینی عوام کیلئے بالخصوص، لبنان کے حالیہ واقعات کے بعد آپ کیا پیغام دیتے ہیں ؟


جواب:  سب مسلمانوں  کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ ان کے پاس تمام وسائل موجود ہیں ، ان کے پاس عظیم افرادی قوت ہے اور بہت سے ممالک ان کے کنٹرول میں  ہیں ۔ انھیں  چاہیے کہ با ہم متحد ہوجائیں ۔ اگر وہ متحد ہوجائیں  تو دنیا کی کوئی سپر پاور ان پر تجاوز نہیں  کرسکتی۔ مسلمانوں  کی سب مصیبتیں  ان میں  موجود اس افتراق کی وجہ سے ہیں ۔ مسلم اقوام کو آپس میں  متحد ہوجانا چاہیے۔ حکومتوں  کو مجبور کریں  کہ وہ تفرقے سے باز آجائیں  اور دوسروں  کے مفادات کیلئے کام کرنا چھوڑ دیں ۔


لبنانی اخبار ’’ النہار‘‘ کو انٹرویو؛  صحیفہ امام، ج ۳، ص ۴۴۵