سوال : اسلامی حکومت اور امریکی حکومت کے درمیان مستقبل کے روابط کیسے ہوں گے ؟
جواب: ہم دیکھیں گے کہ مستقبل میں خود امریکہ کی روش کیا ہوگی ؟ اگر اس کی روش آئندہ بھی وہی رہی جو اب ہے تو پھر اس کے ساتھ ہمارا موقف مخاصمانہ ہوگا۔ لیکن اگر امریکہ، ایرانی حکومت کا احترام ملحوظ رکھے تو ہم بھی اس کے مقابلے میں احترام کو ملحوظ رکھیں گے اور اس کے ساتھ ہماری پالیسی عادلانہ ہوگی یعنی نہ ہم اس پرظلم کریں گے اور نہ اسے اپنے اوپر ظلم کرنے دیں گے۔ اس صورت میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔
سی بی اس(C.BS) ٹی وی کو امام خمینی(رح) کا انٹرویو (پیرس)