وضو

اگر کوئی شخص پیشاب کرنے کے بعد وضو کرے

اگر یہ مشکوک رطوبت وضو سے قبل خارج ہو ئی ہو تو صرف وضو کرنے پر اکتفا ء کر ے گا

سوال: اگر کوئی شخص پیشاب کرنے کے بعد وضو کرے اور اس کے بعد ایک مشکوک رطوبت خارج ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہو کہ پیشاب ہے یا نہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب: اگر پیشاب کے بعد وضو کرے پھر اس سے مشکوک رطوبت خا رج ہو جائے اور یہ بھی جانتا ہو کہ پیشاب ہے یا منی تو اگر پیشاب کے بعد استبراء کیاہو تو احتیا ط کر نا واجب ہے لہذا وضو اور غسل دونوں بجالائے گا لیکن اگر استبراء نہ کیا ہو تو بنا ء بے اقوی وضو ہی کا فی ہے اور اگر یہ مشکوک رطو بت وضو سے قبل خارج ہو ئی ہو تو صرف وضو کر نے پر اکتفا ء کر ے گا ، لیکن غسل اس پر واجب نہیں ہو گا چا ہے پیشاب کے بعد استبراء کیا ہو یا نہ کیا ہو ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص33

ای میل کریں