سوال: اگر پاک ہونے کی صلاحیت رکھنے والی کسی نجس چیز تک بارش کا پانی پہونچ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: ہر وہ نجس چیز جو پاک ہو نے کی صلا حیت رکھتی ہے اگر بارش کا پانی اس نجس چیزتک پہنچ جائے تو پاک ہو جاتی ہے ۔ جیسے زمین ،قالین ،اور برتن نیز بنا ء بر اقوی نجس پانی کے پا ک ہو نے کے لئے اس کا بارش کے پانی کے ساتھ مخلوط ہو نا ضروری ہے۔ قالین اور اسی جیسی دوسری اشیاء میں نچو ڑ نے اور باربار دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 23