سوال: امام خمینی (رح) حضرت عیسی بن مریم کی شخصیت کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے تھے ؟
جواب: امام خمینی (رح) حضرت عیسی (ع) کی شخصیت کی تعظیم اور تجلیل کرتے ہوئے آپ (ع) کو ایک عظیم پیغمبر، صلح و صفا کا پیغمبر ، انسان دوست پیغمبر، ایک عظیم الشان پیغمبر جو مردوں کو زندہ اور سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کیا۔ ایسا پیغمبر جس کی ماں مریم عذرا اور صدیقہ حورا ہیں۔ جسے خدا نے مظلوموں کی حمایت اور عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے مبعوث کیا۔ ایسے پیغمبر جو ظالموں اور ستمگروں کی مذمت کرتے اور مظلوموں اور کمزوروں کے حامی کے عنوان سے ذکر کیا، فرماتے ہیں:
حضرت عیسی (ع) کی ہر چیز معجزہ تھی کہ آپ ایک کنواری ماں کے بطن سے پیدا ہوتے، معجزہ تھا کہ گہوارہ میں گفتگو کی تھی کہ انسان کے لئے صلح و صاف اور روحانیت کی نوید دی تھی۔ (صحیفہ امام، ج 11، ص 406)
حضرت عیسی انسانوں کی نجات کے لئے آئے تھے۔ (وہی، ج 6، ص 467)
اسلام حضرت عیسی کا بہت احترام کرتا اور آپ کو ایک عظیم پیغمبر مانتا ہے ان کا اور حضرت مریم کا قرآن کریم میں بہت دفاع کیا گیا ہے، ہم مسلمان حضرت عیسی کو اللہ کا عظیم پیغمبر جانتے ہیں، قرآن نے آپ کو عظیم پیغمبر کہا ہے۔ (وہی، ج 5، ص 255)
امام خمینی (رح) حضرت عیسی کی طرف غلط نسبت کی رد کرتے ہوئے عقیدہ رکھتے ہیں کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ عیسی کا مذہب نہیں ہے۔
عیسی کے احکام نہیں ہے بلکہ آپ کے مذہب کو مسخ کردیا ہے۔ موجودہ متن اس بات پر دلالت کررہا ہے کہ یہ سب اصلی اور حقیقی نہیں ہیں۔ امام اس سلسلہ میں فرماتے ہیں:
حضرت عیسی، عظیم پیغمبر نہیں ہوسکتے کہ جس طرح لوگوں کی تربیت کریں کہ اگر ظالم تمہارے اس گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا بھی پڑھا دو یہ شیطان کی بات ہے نہ حضرت عیسی کی، عیسی انسان ہیں آپ ایک عظیم پیغمبر ہیں۔(صحیفہ امام، ج 4، ص 33)
اسلام مسیح کی رہبانیت کی طرح نہیں ہے البتہ انہوں نے اس وقت حضرت عیسی کے مذہب کو بھی مسخ کردیا ہے ورنہ حضرت عیسی کا مذہب یہ نہیں تھا کہ سب کچھ روحانیت ہی ہو اور مادی امور نہ ہوں (وہی، ج 4، ص 191)
سیاست عبادت کے ساتھ ساتھ ہے، مسیح کے مذہب کی طرح (نہیں ہے) یہ مذہب جو اس وقت عیسائیوں کے پاس ہے، میرا خیال یہ نہیں ہے کہحضرت عیسی کا مذہب یہ رہا ہوگا جو یہ لوگ بتارہے ہیں کہ لوگوں کی زندگی سے کوئی واسطہ نہ رکھیں اور سیاسی مسائل سے کوئی ربط نہ رکھیں۔ (وہی، ج 4، ص 448)
حضرت عیسی کا مذہب مسخ ہوگیا ہے۔ حضرت عیسی کبھی یہ نہیں کرسکتے تھے کہ ان کی دعوت صرف اور صرف عبادت ہو اور ظالموں کو ان کے حال پر چھوڑدیں۔ یہ نہیں ہوسکتا، مسخ کردیا گیا ہے۔ (وہی، ج 6، 286)