بعثت انبیاء علیھم السلام کا کیا ہدف ہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی فرمارے ہیں کہ یہ دنیا ایک درسگاہ ہے جس کے اساتید انبیا اور اولیا ہیں اور ان اساتید کا مربی خود خدا ہے اللہ تعالی نے خود انبیاء اور اولیا کو تعلیم دے کر انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے اولوالعزم نبی اور اولیا تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اللہ تعالی قرآن کریم میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرما رہا ہے هُوَ الَّذی بَعَثَ فِی الاِْیّینَ رَسُولاً مِنْهُمْ یَتْلُوا عَلَیْهِمْ آیْاتِهِ وَ یُزَکّیهمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْکِتابَ وَ الْحِکْمَة اللہ تعالی بعثت کے ہدف کو اس آیت میں بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اللہ تعالی نے ان امیین اور جاہلوں کے درمیان جن کی کوئی تربیت اور پرورش نہیں ہوئی تھی رسول کو بھیجا تانکہ وہ انھیں خدا کی پچان کرا سکیں اور آیات الہی کے ذریعے ان کی تربیت اور تزکیہ نفس کر سکیں اس آیت میں استاد اور تربیت کے حوالے سے بہت زیادہ نکات بیان ہوئے ہیں۔