عالمی پریس میڈیا

عالمی پریس میڈیا کی درخواست

میں نے ہمیشہ عوام کو مخاطب کر کے باتیں کی ہیں

سوال:  آپ نے عالمی پریس میڈیا کی درخواستوں  کے جواب میں  ہمیشہ خاموشی ہی اختیار کی ہے، کیوں ؟

امام خمینی:  عالمی پریس میڈیا کی توجہ زیادہ تر شان وشوکت۔۔۔ اور سرکاری انتظامات کی طرف ہوتی ہے۔ تخت جمشید اور شاہ کی تاج پوشی وغیرہ۔۔۔ یا ان کی زیادہ توجہ تیل کی قیمت کی جانب ہوتی ہے۔ ایرانی عوام پر پڑنے والے دباؤ اور ان کی مشکلات کی جانب نہیں ۔ ایسا نظر آتا ہے کہ شاہ سالانہ ایک سو ملین ڈالر غیر ممالک میں  اپنے حق میں  پروپیگنڈے پر خرچ کرتا ہے۔ اس لیے میں  نے خصوصاً گزشتہ پندرہ سالوں  میں  ایرانی عوام کو مخاطب کر کے اپنی باتیں  کی ہیں  اور اسی سلسلے کو جاری رکھوں گا۔

طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۸

ای میل کریں