علمائے اسلام نے اسرائیل کے خلاف کون سا  اہم فتویٰ دیا تھا؟

علمائے اسلام نے اسرائیل کے خلاف کون سا اہم فتویٰ دیا تھا؟

مسلم علماء کی عالمی یونین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق سے

علمائے اسلام نے اسرائیل کے خلاف کون سا  اہم فتویٰ دیا تھا؟

مسلم علماء کی عالمی یونین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق سے خیانت ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض عرب ممالک جیسے کہ متحدہ عرب امارات اور مراکش کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات بنانا شرعا حرام ہیں اور ساتھ ہی یہ سفارتی تعلقات  فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ خیانت ہے بلکہ بعض عرب ممالک کا یہ عمل اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے کیوں کہ اسرائیل صرف فلسطینی مسلمانوں کا دشمن نہیں ہے بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے اس نے اسلام کے مقدسات کی توہین کی ہے اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر قبضہ کیا ہوا۔

ای میل کریں