تربت حسینی (ع)

شفا چاہنا

شرک سے مراد یہ ہے کہ ہم کسی کو خدا سمجھیں

سوال: تربت حسینی (ع) کے ذریعے شفا چاہنا شرک ہے یا نہیں؟

جواب: اس سوال کا جواب مشرک کے مفہوم کو سامنے رکھنے سے واضح ہوتا ہے کیونکہ شرک سے مراد یہ ہے کہ ہم کسی کو خدا سمجھیں  یا کسی کی عبادت اس خیال سے کریں  کہ وہ خدا ہے یا کسی سے اپنی حاجت اس عقیدے کے ساتھ طلب کریں  کہ وہ کسی کی مدد کے بغیر حاجت روائی کرسکتا ہے اور خدا ہے جیسا کہ مشرکین کی روش تھی۔

آپ ان کے نظریات کا جائزہ لیں ۔ پس اگر ان میں سے کوئی تربت یا کسی اور چیز سے شفا طلب کرتے وقت یہ عقیدہ رکھے کہ وہ چیز خدا ہے یا خدا کا شریک ہے یا خدا کے مقابلے میں  اپنا خودمختار نظام رکھتا ہے یا اس بات کا معتقد ہو کہ فلاں  چیز کا مالک خدا ہے تو یہ شرک ہے بلکہ دیوانگی وجنون ہے۔ لیکن اگر اس عقیدے کے ساتھ حاجت طلب کرے کہ قادر مطلق نے اس ایک مشت خاک میں  بطور قدردانی اس لئے شفا رکھی ہے کیونکہ ایک فداکار نے اس کے دین کی راہ میں  اپنے پورے وجود کو قربان کیا تھا تو اس سے کسی قسم کے کفر وشرک لازم نہیں  آتا۔

ای میل کریں